DailyNewsKahuta

Kahuta; Assistant commissioner visits tourist area of Narr and praises its beauty

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر خان کا دورہ نڑھ علاقے کی سیر کی اور بے پناہ خوبصورتی کی تعریف

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر خان کا دورہ نڑھ علاقے کی سیر کی اور بے پناہ خوبصورتی کی تعریف کی اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کہوٹہ کے پٹواری ملک امام بخش ، معروف سیاسی سماجی شخصیت عمران علی ستی ، جنرل کونسلر راجہ افتخار آف ہنیسربھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر خان نے نڑھ کے بلند ترین مقام “پنج پیر”پر بھی گے اور وہاں سے آزاد کشمیر اور اسلام آباد کا بھی نظار ہ کیا علاقے میں چوتھی بار ہونے والے برف باری نے علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے وہاں پر بے شمار سیاح بھی آئے ہوئے تھے جو وہاں کی سیر کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر خان وہاں سیاحوں اور عوام علاقہ میں گھل مل گے اور وہاں علاقے کی عوام سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور کہا کہ انشااللہ ان کو حل کیا جا ئے گا ۔

صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر (مرحوم ) کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

Condolences paid on death of journalist Haji Raja Gulshan Zamir

صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر (مرحوم ) کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری ۔کہوٹہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر کے والد محترم اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ کے ماموں حاجی راجہ گلشن ضمیر گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پر چیئرمین یونین کونسل چوآخالص پیر سید راحت حسین شاہ ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماسردار سلیم اخترآف مری،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سنیئر رہنماراجہ وحید احمد خان ، پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ قمر مسعوداور دیگر نے ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ میں جا کر ان کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مر حوم ایک بڑھے عظیم انسان تھے ان کی وفات سے علاقہ ایک نیک فرشتہ صفت انسان سے محروم ہو گیا ہے ۔

تھانہ کہوٹہ کے محرر ملک راشد کا تھانہ روات تبادلہ ہو گیا

Kahuta police report registrar Malik Rashid transferred to Rawat

تھانہ کہوٹہ کے محرر ملک راشد کا تھانہ روات تبادلہ ہو گیا ان کی نعیم اختر نئے بطور محر رتھانہ تعینات۔عوامی حلقوں نے سابق محرر ملک کی خدمات کو سراہا اور نئے تعینات ہونے والے محرر تھانہ کہوٹہ نعیم اختر کو خوش آمدید کہا۔ میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ میں تعینات ہونے والے نئے محر ر نعیم اختر نے کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے مظلوم عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی۔عوام کی خدمت ہماری ڈیوٹی ہے ہمیں جرم سے نفرت ہے انسان سے نہیں تھانہ کہوٹہ کے ہمارے افسر اے ایس پی سعود خان ،ایس ایچ او سردار ذوالفقار اور دیگر افسران اور اہلکارانتہائی فرض شناس ہیں علاقے میں نے سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کر رہے ہیں جس سے عوام علاقہ بھی انتہائی مطمن ہے ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کا ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی کی وفات پراظہار تعزیت

Raja M Shakil Kiyani brother in law passed away

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کا ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی کی وفات پراظہار تعزیت۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی اور راجہ یاسر کیانی کے خالو حنیف کیانی گذشتہ ماہ وفات پا گئے تھے ان کی وفات پرسابق وزیر اعظم پاکستان ،پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء رکن قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف،چوہدری ایوب ،اعجاز بٹ ،یاسر بشیر راجہ اور دیگرنے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آصف یعقوب کیانی،گلفزار کیانی،صحافی منیر چشتی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button