خطہ پوٹھوہار کی مشہور زمانہ پوٹھوہاری ادبی تنظیم انجمن شعرائے اہلبیت کی تنظیم سازی کی گئی جس میں انجمن کے اغراض و مقاصد اور لائحہ عمل کے لیے تبادلہ خیال اور متفقہ فیصلے کیے گئے جس میں باہمی مشاورت سے یہ طے ہوا کہ ہر ماہ انجمن کا اجلاس منعقد کیا جائیگا اور پوٹھوہاری زبان کی ترویح کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں گی پوٹھوہاری زبان کے الفاظ و معانی کی ترتیب دیگر جدید لغت مرتب کرکے شائع کی جائے گی پوٹھوہاری کا قاعدہ اور پوٹھوہاری زبان کی گرائمر وجوجود ہے جس سے پوٹھوہار ی زبان کی خالص اور مستند لغت ضرورت محسوس کی جار ہی ہے اس نامکمل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گااور ہر تیسرے ماہ پوٹھوہاری مشاعرہ منعقد کیا جائے گا تاکہ پوٹھوہاری زبان اپنی اپنی اہلیت کو برقرار رکھتے ہوئے انمول زبان کا درجہ حاصل کر سکے تقریب کے احتتام پر عبدالجباردانش ،الیاس ظہور ،حبیب شاہ بخاری اور عمران صفدر نے مشاعرہ بھی پڑھا ۔
ڈاکٹر محمد ادریس بٹ کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان بنے پر دلی مبارکباد
Dr M Idris Butt congratulated on being appointed MS at THQ hospital
سید آصف محمود شاہ سابق انچارج کلاس فور تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان نے ڈاکٹر محمد ادریس بٹ کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان بنے پر دلی مبارکباد پیش کی او را س امید کااظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے انجام دیں گئے ڈاکٹر ادریس بٹ ایک اعلیٰ درجے کے آفیسر ہیں اچھے فرض شناس آفیسر جنہوں نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے اور ہم جیسے غریبوں کا خیال ر کھا ہے اپنے والد محترم کی نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے ۔
تعزیتی اجلاس
جبربیول پریس کلب کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق ،چوہدری مظہر ،شیخ عابد،شاہد منگی ،قاضی کلیم قاضیاں ،ممراز شیخ ،موبین ہاشمی ،یسین ہاشمی ،سلمان احمد بٹ ،محمد وسیم ،نے شرکت کی اجلاس میں صدر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر کے والد حاجی راجہ گلشن ضمیرکی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔