Dewsbury, UK; Savyara foundation hold charity dinner
ڈیوزبری سویرا فاونڈیشن کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر کا اہتمام ڈیڑھ لاکھ پاونڈ جمع
ڈیوز بری میں سویرا فاونڈیشن کے زیراہتمام چیرٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے ہائی کمشنر زکریا صاحب ، ایم پی ناز شاہ ، ایم پی یاسمین قریشی ، زلفی بخاری ۔ اور برطانیہ بھر سے مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاونڈ کے عطیات جمع کیے گئے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی کے برادر چوہدری ابرار وارثی نے سویرا فاونڈیشن کی نئی بلڈنگ کے لیے زمین کا عطیہ دیا ۔ سویرا سنٹر کی نئی عمارت کے اندر سکائی کڑھائی کا کام پروفیشنل طور سکھایا جائے گا اور سویرا سنٹر سے سلائی کڑھائی مکمل کر کے جانے والی عورت کو ایک مشین مفت تحفہ کے طور پر دی جائے گی تاکہ اپنے گھر بیٹھے اپنا کام جاری رکھ سکے اور اپنے لیے روزی کما سکے ۔ اس کے علاوہ سویرا فاونڈیشن کی طرف سے ایمبولینس سروس بیول میں شروع کی گئی اور غریبوں کو روزی کمانے کے لیے رکشہ بھی دیے گئے ہیں سویرا سنٹر کی طرف سے سویرا شاپ بھی کھلے گئ اور اس میں سویرا سنٹر کا تیار کردہ مال بیچا جائے گا اور اس مال سے حاصل ہونے والی رقم سویرا چیرٹی میں دی جائے گی ۔ یاد رہے کے سویرا چیرٹی کا آغاز 2002 میں زیر نگرانی محترمہ سعیدہ وارثی اور جاوید اقبال صاحب کے ہوا ۔ چیرٹی ڈنر کے دوران نوجوان قوال چاند نے کجا من کجا قوالی پیش کر کے چار چاند لگا دیے ۔