DailyNews

Chakswari; Ch M Azam “Mundri” visits high school in Dhangri Bala, Faiz pur shareef

چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے گزشتہ روزصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کادورہ

 علاقہ تنگ دیویونین کونسل فیض پورشریف کے ہردل عزیزسیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے گزشتہ روزصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کادورہ کیادورے کے دوران انہوں نے ادارے کے صدرمعلم مشتاق احمدسے ملاقات کی اورانہیں صدر معلم تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیا ان کے بطور صدرمعلم تعینات ہونے کے بعدادارے کے تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے کیے گئے اقدامات پراطمینان کااظہارکیااوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ ادارے کے تعلیمی معیار کومزیدبہتربنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے لائیں گے صدرمعلم مشتاق احمدنے چودھری محمداعظم کے پرخلوص خیالات کاشکریہ اداکیااوراپنے اس عز م کااظہارکیاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ادارہ ہذاکے اساتذہ محنتی فرض شناس تجربہ کاراوراعلے تعلیم یافتہ ہیں انشاء اللہ ادارے کے شاندارنتائج کامعیار برقرار رکھنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکریں گے اس موقع پرادارے کے نائب صدرمعلم چودھری خورشیداحمدراجہ محمدافسر اللہ دتہ بسمل مدرسین کے علاوہ دیگرسٹاف ممبران بھی موجودتھے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button