DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Contractor runs away leaving work halfway at Dhok Mughlan, UC Nara school

یونین کونسل نارہ کی ڈھوک مغلاں میں ٹھکیدار زیر تعمیر سر کاری سکول کا کام ادھورہ چھوڑ کر بھاگ گیا

یونین کونسل نارہ کی ڈھوک مغلاں میں ٹھکیدار زیر تعمیر سر کاری سکول کا کام ادھورہ چھوڑ کر بھاگ گیا۔شدید بارشوں اور سردی میں ننھے منے معصوم بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ۔جنرل کونسلر یوسی نارہ وارڈ نمبر1چوہددری معروف حسین اور بچوں کے والدین کا شدید احتجاج ۔وفاقی ، صوبائی حکومت سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کی وارڈ نمبر1میں موجود سر کاری سکول گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک مغلاں میں موجود سکول جس کی بلڈنگ کے ساتھ اضافی کمرئے تعمیر کیے جا رہے تھے کام بھی شروع تھا سامان (مٹریل) بھی وہاں پر ہی پڑا ہے مگر ٹھکیدار کام چھوڑ کر چلا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی اوربارش کے اس موسم میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے کھلے آسمان تلے پڑھائی کر نے مجبور ہیں ۔یونین کونسل نارہ کی وارڈ نمبر1کے جنرل کونسلر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہددری معروف حسین اور بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; The Contractor working at Dhok Mughlan, UC Nara school has run away leaving work halfway, The school children at the school are left to study in open air. Parents have asked education department to take action.

کہوٹہ چھنی اعوان میں گیس پریشر کی کمی کا درپیش مسلہ حل ہو گیا

Gas low pressure issue resolved in village Channi Awan

کہوٹہ کے نوجوانوں ملک اسرار یونس ، ملک عبد القیوم اورسعید اختر کیانی کی کوششوں سے کہوٹہ چھنی اعوان میں گیس پریشر کی کمی کا درپیش مسلہ حل ہو گیا ۔کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان میں گیس پریشر کمی کے مسلے کو حل کر نے پر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی سردار ارشد مجید اور شیخ طلحہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اہلیان علاقہ نے کہا ہمارے علاقے کئی سالوں سے گیس پریشر کی کمی کامسلہ تھا بہت سی حکومتیں آئی مگر کسی نے بھی ہمارے اس مسلے پر توجہ نہیں دی جس ہم اہلیان علاقہ نے اس مسلے پر ملک اسرار یونس ، ملک عبد القیوم اورسعید اختر کیانی سے بات کی جس پر انہوں نے موجودہ حکومت کے زمہ دار افرادپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی سردار ارشد مجید اور شیخ طلحہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے اعلی حکام سے اس مسلے سے آگاہ محکمیں والوں نے ہمارے اس درینہ مسلے کو حل کر دیا جس پر ہم اہلیان علاقہ ملک اسرار یونس ، ملک عبد القیوم ،سعید اختر کیانی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی سردار ارشد مجید اور شیخ طلحہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد بشارت کی چچی جان کی دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for aunty of Mirza M Basharat

معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد بشارت کی چچی جان کی دعائے چہلم میں مسلم لیگ ن حلقہ PP-7کے رہنماء عبد المجید مغل ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل سمیت کثیر تعدادمذہبی ،سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کی ڈھوک میرا کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد بشارت کی چچی جان گذشتہ ماہ وفات پا گیں تھی گذشتہ روز ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن حلقہ PP-7کے رہنماء عبد المجید مغل ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ، مولاناصاحبزادہ ساہیں عبد الشکور ،ساہیں محمد مطلوب ،مولانا عمیر سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی ۔ اس موقع علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کے ادب و احترام پر روشنی ڈالی ،ثناخوان مصطفیﷺنے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

قمر ایاز کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Mother of Qamar Ayaz passed away in village Makh

صوبائی پارلمیانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور کا قمر ایاز کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر قمر ایاز آف مکھ کی والدہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر صوبائی پارلمیانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، ممبر ایم سی کلر عابد زاہد ی ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ناصر کیانی آف سموٹ، انجینئر راجہ بلال ،ڈاکٹر قیصر محمو دکلرسیداں،حنیف مغل ،راجہ مبشر عباس ،راجہ خرم آف طوطا ،چوہدری منصور آف چورہ ،راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ،راجہ میران آف چک مرزا ،چوہدری اسد آف سموٹ ، سر دار شاہدنے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button