AJKDailyNewsHeadline

Chakswari; State life insurance lays off 600,000 sales officers in Pakistan

سٹیٹ لائف انشورنس کے 6 لاکھ (کیڈر ) سیل آفیسر کو بے روز گار کردیا گیا

سٹیٹ لا ئف انشورنس کا رپوریشن ایکشن کمیٹی میر پور زون کے چیئر مین راجہ محمد راؤف خا ن نے کہا کہ ایک ساز ش کے تحت سٹیٹ لائف انشورنس کے 6 لاکھ (کیڈر ) سیل آفیسر کو بے روز گار کردیا گیا جن کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گاسٹیٹ لائف کا ادارہ ہماری ماں کی طرح ہے اس کے خلاف ہونے والی ہر ساز ش کو ناکام بنا دینگے سٹیٹ لا ئف پاکستان کا منافع بخش ادارہ ہے جہاں روزانہ لاکھوں اور کروڑوں روپے جمع ہو تے ہیں سیل آ فیسر کی آسامی کو ختم کرکے گھناؤنی سازش کی گئی جس کی بحالی تک کسی قسم کی کوئی رقم جمع نہیں ہونے دینگے جس کا ثبوت چار دن سے موجود ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ محسن پا کستان ڈاکٹر عبدلقدیر خا ن کے تاریخی الفاظ ہیں کہ اگر سٹیٹ لا ئف کا ادارہ مدد نہ کرتا تو شاید پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا انہو ں نے کہاکہ یہ کیسی تبدیلی ہے جو لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کر رہی ہے انہو ں نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر یہ غیر منصفانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پورے پاکستان کے 32زون میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھا دیا جا ئے گا جس کوکنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا حالات کی خرابی کی زمہ دار حکومت ہو گی ۔

Chakswari; The state life insurance is to lay off around 600,000 sales officers, The announcement will effect large number of people in Pothwar and Azad Kashmir regions.

معروف و ممتاز سینئر صحافی راجہ حفیظ کیا نی کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئے گی

Contributions of journalist Raja Hafiz Kiyani praised 

آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سینئر نا ئب صدر مر زا محمد نذیر اور چکسواری پر یس کلب کے جملہ آ راکین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ راولا کوٹ کے معروف و ممتاز سینئر صحافی راجہ حفیظ کیا نی کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئے گی انہو ں نے قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہو ئے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیاراجہ حفیظ کیا نی اپنے پیشے میں نہایت ہی انصاف پسند اور متحرک صحافی تھے ان کی اچانک وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے شاید صدیوں تک پورا نہ ہو سکے راجہ حفیظ کیا نی نے اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنے اور مظلوموں کا ساتھ دینے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ایک تاریخ کا حصہ ہے روزنامہ اوصاف میں ان کی صحافتی خدمات نا قابل فراموش ہیں ان کے خاندان کی اس غم کی گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کر ے اور اہل خا نہ کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فر ما ئے ۔ 

دوکانداروں کو فروخت کرنے کا پابند بنانا حکومت وقت کی زمہ داری ہے

Shopkeepers should be made responsible for prices by the government 

چکسواری اور گردونواح میں مہنگا ئی کا جن بے قابو اشیاء خوردونوش میں ہو شربا اضافہ تما م چیزیں غریب آ دمی کی پہنچ سے میلوں دور ہو گئیں منا فع خور من مر ضی سے قیمتیں وصول کرنے لگے پر ائس کنٹرول کمیٹی لمبی تان کر سو گئی تفصیلات کے مطابق چکسواری اور گردونواح میں اشیا ء خوردونوش کی قیمتیں آ سمان پر پہنچ گئیں دوکاندار وں نے منافع خوری کی غرض سے خود ساختہ مہنگا ئی پیدا کرکے لوگوں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں غریب آدمی کو ایک بے روز گاری نے مشکل میں ڈال رکھا ہے اُپر سے مہنگا ئی نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ایک عام آ دمی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہو رہی جس سے غریب آ دمی فاقوں پر مجبور ہو گیا ہے عوام علاقہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ غریب عوام کو روز گار فراہم کرنا اور کھا نے پینے کی چیزوں کو پر ائس کنٹرول کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق دوکانداروں کو فروخت کرنے کا پابند بنانا حکومت وقت کی زمہ داری ہے ۔ 

پبلسٹی نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اچھی اور مثبت کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے

Lack of public at cricket match due to no publicity 

آزاد جموں و کشمیر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلا ڑیوں کے لیے کام کرنے میں ناکام میرپور آزاد کشمیر کشمیر میں قائد اعظم گریڈ ٹو کے میچز بھی کھیلے گے لیکن پبلسٹی نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اچھی اور مثبت کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے قائد اعظم گریڈ ٹو کے میچز کے دوران میرپور کرکٹ سٹیڈیم خالی خالی رہا جبکہ آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن سکول اور کالجز کے طلباء کو میچز دیکھنے کی دعوت دیکر نہ صرف گروانڈ کو بھر سکتی تھی بلکہ نئے اور ہونہار کھلا ڑیوں کو اچھی اور معیاری کرکٹ دیکھنے سے بہرہ مند کر سکتی تھی جس سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کرکٹ ٹیم کا چناو کس طرح کرتی ہے امڈر 13 کرکٹ ٹیم کا چناو کر کے ہم نئے اور ہونہار کھلا ڑیوں کو تیار کر کے آنے والے وقت کے لیے نہ صرف بہترین اور اچھے کھلا ڑیوں پر مشتمل ٹیم تیار کر سکتے ہیں جو مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھا کر اپنا اور کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کر سکتی ہے جس کے لیے لام کرنے کی ضرورت ہے ایسے لوگ جو صرف عہدے لینے کے لیے آتے ہیں اور کام نہیں کرتے انھیں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن سے فوری طور پر فارغ کر دینا چاہیے۔

نیو ٹاون چک سواری احکام بالا کی توجہ کا منتظر واپڈا نیو ٹاون میں کام ادھورا چھوڑ کر فرار

Contractor disappear halfway during work undertaken in New town Chakswari 

متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ چک سواری کے لیے بنایا جانے والا نیو ٹاون چک سواری احکام بالا کی توجہ کا منتظر واپڈا نیو ٹاون میں کام ادھورا چھوڑ کر فرار آزاد کشمیر حکومت مکمل طور پر بے بس تفصیلات کے مطابق نیو ٹاون چک سواری جو کہ متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے لیے بنایا گیا ہے میں واپدا کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا ہے نیو ٹاون میں سکولز کالج کمیونٹی سینٹر ڈسپنسری کا کام مکمل نہیں ہوا عمارات بنا کر کھڑی کر دی گئی ہیں دروازے کھڑکیاں باتھ روم اور دیگر کام ابھی باقی ہے نیو ٹاون میں قائم واحد مسجد بھی مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کروا رہے ہیں واپڈا محض چھت بنا کر کمرے کھڑے کر کے چلا گیا ہے نیو ٹاون میں سڑکوں سیوریج کا کام بھی انتہائی ناقص ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ سیوریج کے پائپ کئی مقامات سے ٹوٹ چکے ہی جس کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے اور لوگوں کو مشکلات ہو رہی ہیں مقامی لوگوں نے کئی بار وزیر منگلا ڈیم کی توجہ مقامی مسائل پر مرکوز کروائی لیکن ماسوائے تفل تسلیوں کے کچھ نہ ہوا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے اندر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور انھوں نے نیو ٹاون کے بقیہ کام فوری مکمل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں اہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں حاجی چوھدری حنیف، راجہ شمیر حسین، محمد وحید قریشی، پروفیسر عبدالعزیز، افراز محمود راجہ، سلطان محمود قریشی، بابو محمد یسین چوھدری، زاہد بشیر اور دیگر نے شرکت کی جس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ نیو ٹاون چک سواری کے کام کے لیے متعلقہ اداروں کو د س دن کی مہلت دیتے ہیں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔

مولوی جاویداقبال جوچنددن علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں محلہ راجگان ڈڈیال سیکڑنمبر سات میں اداکی گئی

Molvi Javed Iqbal passed away in Mohalla Rajgaan, Dadyal

سب ڈوثرن ڈڈیال کی معروفت شخصیت مولانا عبداللہ خان سیاکھوی مرحوم کے پوتے مولوی الطاف کے فرزند ،میاں آفتاب احمدمحکمہ برقیات ،مولوی شوکت ،مولوی ظفر اقبال کے بھائی مولوی لیاقت گورسی کے تایا زاد بھائی ،مولوی شعیب جاوید اقبال کے والد مولوی جاویداقبال جوچنددن علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں محلہ راجگان ڈڈیال سیکڑنمبر سات میں اداکی گئی مرحوم کی نمازجنازہ میں سابق ایڈمنسٹر بلدیہ خواجہ نذیر حسین ،ملک محمد خان ، نویداکرم ایڈووکیٹ ،صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ،تحصیل پریس کلب کے صدر چوہدری شاہد گجر ،بار کے صدر چوہدری صابر حسین ایڈووکیٹ ، راجہ مظہر اقبال ،انجمن تاجران کے صدر انوار لطیف ڈار ،سابق انجمن تاجران کے صدر چوہدری زبیر حسین ،مشتاق چغتائی ،عبداللہ خان ،وقار بشیر ،ملک محمد نذیر خان اور دیگر بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی آخر میں مرحوم کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا 

مسلم کانفرنس برطانیہ کی نئی تنظیم سازی کا علان

New Muslim conference organisation announced in UK

صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان برطانیہ میں مسلم کانفرنس برطانیہ کی نئی تنظیم سازی کا علان کر کے کارکناں مسلم کانفرنس برطانیہ کے دل جیت لئے ہیں جن لوگوں کا انہوں نے برطانیہ کے ہرٹاؤن کارکنا مسلم کانفرنس کو نمائندگی دی ہے پور وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ لوگ جو عہدوں پر فائز ہو ئے ہیں حقیقت میں ہی لوگ ان عہدوں کے مستحق ہے برمنگھم میں ممبر مرکزی مجلس عاملہ چوہدری فاضل نے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ کے جن کنوہر کا نام پیش کیا وہ ایک پکے سچے نظریاتی کارکن ہیں جنوں نے بخسثت چیف آرگنائز برمنگھم میں جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے اسی کا صلہ ہے آج صدر جماعت سردار عتیق احمدخان نے ان کی کارگردگی ک ودیکھ کر برطانیہ بھر کے کنوئر مقررہ کیا ہے ان کی وجہ سے برطانیہ میں مسلم کانفرنس ایک ناقابل تحسیر قوت بن کر ابھرآئیگی کیونکہ برطانیہ کے ہر ٹاؤن لندن سے لیکر برمنگھم گلدسگوتک ان کو چاہنے والے لوگ ہیں ڈڈیال ضلع میرپور کے کنوئر چوہدری شوکت علی کے علاوہ ڈڈیال سے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے سنےئر راہنما میں الحاج ممتازحسین ایڈووکیٹ ،چوہدری اشفاق فاضل ،ڈاکٹر محمد اسحاق ،تحصیل صدر اورنگزیب لکھیا ،سیکرٹری نشر اشاعت وقار بشیر ، جنرل سیکرٹری وقار اسحا ق،عتیق احمد احسن شفیق ،عدنان شبیر نے کنوئر برطانیہ راجہ اسحاق صابر اور اشفاق گجر چوہدری کو مبار ک باد دی امید ظاہر کی برطانیہ میں راجہ اسحاق صابر اور چوہدری اشفاق گجر کی قیادت مسلم کانفرنس ایک مصبوط قوت بن کر ابھر ئے گی

Show More

Related Articles

Back to top button