صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ صغیر احمدآف مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام سرکاری ادارے میرٹ پر کام کر یں میرے حلقے کا اگر کوئی فرد کوئی ناجائز کام کر انے کے لیے میرا نام استعمال کرئے تو میر ا رابطہ نمبر ہر ایک آفس میں موجود ہے میرے ساتھ اسی وقت رابطہ کیا جائے میں ناں کسی کی ناجائز میں پشت پنائی کروں گا ناں ہی سفارش ۔حلقہ پی پی سیون کی غیور عوام نے مجھے منتخب کیا ہے میرے گھر اور دفتر کے دروازے اپنے ووٹروں ،سپورٹروں اور حلقے کی تمام عوام کے لیے24گھنٹے کھلے ہیں اگر کسی نے مجھے کسی وجہ سے اپنا ووٹ نہیں دیا تو اس کے لیے بھی میری خدمات حاضر ہیں میرے قائد وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا ویژن ہے عوام کی خدمت انشاء اللہ ہم اس ویژن کو آگے بڑھاہیں گے ۔ان خیالا ت ا ظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ صغیر احمدآف مٹور نے محکمہ جنگلات کے فوکل پر سن سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور کی شاپ پر موجود معزز افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ۔اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد یوسف امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی بیور ، طارق عباسی ،حاجی محمد الیاس ،راجہ فیاض ٹپیالی ، چوہدری خالد اور دیگر افراد موجود تھے ۔انہوں نے کہا میر ے حلقہ پی پی سیون سے جو بھی الیکشن لڑتا ہے اس کی رہائش اسلام آباد میں ہے وہ جیتنے اور ہارنے دونوں صورتوں میں اپنے حلقے سے غائب ہوجاتے ہیں میں نے الیکشن مہم2013سے لے کر الیکشن 2018میں ن جیتنے تک عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ میر ا گھر مٹور میں ہے اور میری رہائش بھی مٹور میں ہے آج حلقے کی عوام دیکھ سکتی ہے کہ ان کا یہ مزدور لیڈر آج بھی ان کے درمیان موجود ہے ان کی خوشی غمی میں ان کے کاندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تر قیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے علاقے کی عوام کو مایوس نہیں کر وں گا حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔
Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed has instructed all civil servants to work on merit in his constituency and he ordered that no work should be taken out on his name unless he authorises it. The MPA said everything should be done on merit and not in any other way.
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالق داد کے صاحبزادے راجہ کاشف رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا
Raja Kashif of Slough wedding celebrated in Gilor, Thoa Khalsa
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالق داد کے صاحبزادے راجہ کاشف رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔راجہ خالق داد کے صاحبزادے راجہ کاشف کی دعوت ولیمہ کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میزان میرج ہال میں منعقد ہوئی ۔دعوت ولیمہ میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبیدار راجہ محمد شبیر ،راجہ فرحت عباس ،صحافی رمضان جنجوعہ ،راجہ خضر ،راجہ عزیز الرحمن ،راجہ ندیم احمد ،راجہ عبد الشکور ،راجہ احمد فیاض ،راجہ ادریس ،راجہ یاسر محمود ،راجہ ناصر محمود،راجہ زاہد حسین ،راجہ ولید ،راجہ بلال ،راجہ احسن ،راجہ جنید ، ممبرپریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدادسیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔
کہوٹہ تھانہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا ۔
Tout mafia will be removed from Kahuta police station
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، طارق مرتضیٰ ،خورشید ستی نے کہا ہے کہ کہوٹہ تھانہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ایڈوائزری کمیٹی کا کوئی بھی ممبر کسی غلط کام کی سفارش نہیں کرے گا ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں بہت جلد ایمبولنس سروس اور ریسکیو 1122کو فعال کیا جائے گا ۔ کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کے لیئے تحریک انصاف کی حکومت فنڈز کی کمی کا مسلۂ جلد حل کرے گی ۔ ترقیا تی کا موں کا سلسلہ اسی ماہ شروع ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفا ت پر ان کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر تعزیت اور فاتحہ کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ،صدر تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی ،راجہ ارشد اور شیخ طلحہ نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ،صدر تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی ،راجہ ارشد اور شیخ طلحہ نے کہوٹہ کلب میں شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب بھی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کہوٹہ گوہر وزیر خان ، اے ایس پی کہوٹہ سعود خان بھی موجود تھے ۔ شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے خلا ف شکایا ت بھی کیں ۔ جبکہ کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کے لیئے جلد فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر احمد اور راجہ محمد شکیل کیانی نے گذشتہ روزیوم یکجہتی کے موقع پر اپنے مشترکہ خطاب
Raja Sahkail Kiyani and Raja Sagheer Ahmed public address on Kashmir solidarity day
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر احمد اور راجہ محمد شکیل کیانی نے گذشتہ روزیوم یکجہتی کے موقع پر اپنے مشترکہ خطاب میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان سیاسی و عسکری قیادت نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیروں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قتل وغارت کے باجود بھارت آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہ سکا، ہر روز کشمیری اپنے پیاروں کو اس عہد کے ساتھ قبروں میں اتارتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرپی پی پی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے خطاب ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ پا نچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کی جہد وجہد کا بڑا دن ہے پاکستان قوم انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،انجینئر راجہ بلال ،چوہدری اسد آف سموٹ ، عبد العزیز پاشا،نمبردار اسد عزیز ، گلفراز کیانی ، راجہ عابد آف مٹور سمیت دیگر افرادموجود تھے ۔
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات مقر ر ہونے پر راجہ محمد فیصل کی طرف سے مبارکباد
Raja M Faisal congratulates MPA Raja Sagheer Ahmed
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات مقر ر ہونے پر راجہ محمد فیصل کی طرف سے مبارکباد ۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان نے گذشتہ روز ان کے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں جا کر ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات مقرر ہونے پر دلی مبارکبا دپیش کی ۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدنے راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا شکر یہ ادا کیا ۔
پی ٹی آئی صدر یوسی مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ کی پھوپھی جان کو سپرد خاک کر دیا گی
Aunty of Raja Shahid Ali passed away in Thoa Khalsa
پی ٹی آئی صدر یوسی مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ کی پھوپھی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھوہا خالصہ یونین کونسل مٹور میں اداکیا گیا مر حومہ کی نمازے جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم ، چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ، وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر ،سابق نائب ناظم راجہ علی اصغر جنجوعہ ، جنرل کونسلر راجہ اعجاز ،جنر ل کونسلر راجہ عرفان سرور ، جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ،راجہ طارق سرور ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ غلام نبی ، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ نثار آف مٹور ،بشارت کیانی محکمہ پولیس ،طاہر ارشد ستی ،صحافی ملک عامر محمود ،صحافی رمضان جنجوعہ آف سلطان خیل ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
آغا سید مشتا ق حسین نقوی,نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب
Agha Syed Mushtq Hussain Naqvi address on Kashmir solidarity day
آغا سید مشتا ق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر ریاست میں مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کیلئے بے شمار حربے آزمائے جا رہے ہیں لیکن اس سازشوں کو عمل کا روپ دھارنے کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ہم لاکھوں شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہ کرنے اور اپنی آخری سانسوں تک مزاحمت کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان کے رول کو کلیدی اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اس کے دو ٹوک موقف سے بھارت سرکار پر واضح کر دیا ہے کہ ہندو پاک کے درمیان مسلہ کشمیر کو ایک ترجیحی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر ایک انسانی مسلہ ہے جس کے ساتھ نہ صرف کشمیر کے کروڑوں باشندوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے بلکہ اس مسلہ کی وجہ سے خطہ کے اندر دائمی ،سیاسی و سکیورٹی عدم استحکام موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا جھنڈا مقبوضہ کشمیر میں بھی لہرائے گا اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالی۔