DailyNews

Chakswari; Precautionary measures used can save a person from bird flue virus

احتیاطی تدابیراختیارکرکے برڈفلووائرس سے بچاجاسکتاہے ,غلام محی الدین انچارج سی ڈی سی لیباٹری چکسواری۔

غلام محی الدین انچارج سی ڈی سی لیباٹری چکسواری نے کہاکہ احتیاطی تدابیراختیارکرکے برڈفلووائرس سے بچاجاسکتاہے ۔اپنے گھراوراردگردکے ماحول کوصاف رکھاجائے ۔برڈفلومرغیوں اوردیگرپرندوں کی انتہائی خطرناک بیماری ہے جودوسرے جانوروں اورانسانوں کے لیے خطرے کاباعث بن سکتی ہے ۔ برڈفلووائرس بیماریامردہ پرندوں کے انتہائی قریب رہنے کی وجہ سے لگتاہے۔ بخار،نمونیا،آنکھوں میں تکلیف ، نزلہ ،پٹھوں جوڑوں کادرد،سانس لینے میں دشواری ،گلے کے خرابی کھانسی برڈفلوکی علامات ہیں ۔عوام اپنی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔ جانوروں پرندوں کوہاتھ لگانے کے بعدصابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ہائی سکول پلاک ،ریڈفاؤنڈیشن سکول چکسواری ، مظہرپبلک سکول چکسواری میں ہیلتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے طلبہ وطالبات کوبرڈفلوکی علامات اوراس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا۔ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری اے ڈی ایچ اومیرپورکی ہدایت پرمحکمہ صحت عامہ کاعملہ گھرگھر، تعلیمی اداروں اوردینی مدارس میں جاکرعوام کو برڈفلوکی علامات اوراس سے بچاؤکی تدابیرکے بارے میں آگاہ کررہاہے اورپمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں ۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری ، غلام محی الدین اورجملہ سٹاف کاشکریہ اداکیا

Show More

Related Articles

Back to top button