DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Excise and Taxation department Rawalpindi has decided to launch drive against vehicles being run over open letter

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں ای چالان کے بعد کیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جب بھی ای چالان مالک کے گھر کے پتہ پر بھجوایا جاتا ہے تو اس کی طرف سے جواب ملتا ہے کہ وہ یہ گاڑی پانچ سال قبل فروخت کر چکا ہے جبکہ ایسی گاڑی آگے دو، دو لوگوں کو فروخت ہو چکی ہوتی ہے اس سے جہاں ٹرانسفر فیس کی مد میں سالانہ کروڑوںروپےکا نقصان ہو رہا ہےوہاں ایسی گاڑیوں کا ریکارڈ موٹر برانچ کے سسٹم میں اپ ڈیٹ ہی نہیں ہوپاتا، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایسی گاڑیوں کے ذمہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں بھی لاکھوں روپے واجب الادا ہیں ۔

Rawalpindi;  Excise and Taxation department Rawalpindi has decided to launch drive against  vehicles being run over open letter in Rawalpindi along with rest of Punjab.
The road checking campaign will commence “During the drive action will be taken against the owners of the vehicles freely running on open letter.
Show More

Related Articles

Back to top button