اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے تاجروں سے ہزاروں روپے بٹورنے والا بدنام زمانہ جعلساز گروہ گرفتار ،مقدمہ درج ،ہتھیائی گئی ہزاروں روپے نقدی اور جعلی دستاویذات برآمد تفصیلات کے مطابق ملزمان چوہدری طارق نیاز ،عامر شاہجان اور رضوان اکبر پر مشتمل جعلساز گروہ نے اپنے آپ کو محکمہ وزن پیمائش کے ملازم ظاہر کر کے گزشتہ کچھ عرصہ سے روات کلر روڈ پر واقع نجی بازاروں کے تاجروں سے بھاری جرمانے عائد کرنے کی دھمکیاں دیکر ہزاروں روپے بٹورنا معمول بنا رکھا تھا جبکہ محکمہ انڈسٹری اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے روات ،گوجر خان ،ٹیکسلا ،مری ،کہوٹہ کے دیہی علاقوں میں بھی بیشتر تاجر جعلساز گروہ کے ہاتھوں لٹ چکے تھے تاہم گزشتہ روز مذکورہ نوسربازوں کا تین رکنی گروہ ساگری میں واقع راجہ حسیب سریا گودام پر پہنچا اور تاجر سے ترازو چیک کرنے کے نام پر ہزاروں روپے کی ڈیمانڈ کی جس پر مقامی تاجر راجہ حسیب نے انکی مشکوک حرکات دیکھ کر روات پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اے ایس آئی جاوید نے بروقت موقع پر پہنچ کر پڑتال کے بعد جعلساز گروہ کو گرفتار کر کے انکے خلاف زیردفعہ420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے دوبارہ کھل گئے
ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے دوبارہ کھل گئے ،عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ اہلکار ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کرنے لگے ،سکول کے طلباء اور نوجوان آئے روز نشہ کی بڑھتی لعنت میں مبتلا ہونے لگے افسران کاروائی کی بجائے لمبی تان کر سو گئے تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کے علاقے بگاشیخاں ،جھمٹ ،ساگری ،جاوا روڈ ،فیز7 اور فیز8 میں روات پولیس کی سرپرستی اور مبینہ ملی بھگت سے درجنوں منشیات کے اڈے قائم ہو چکے ہیں جہاں بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سرعام چرس ،شراب اور ہیروئین کی خریدوفروخت کا کام عروج پر ہے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے منشیات کے عادی نوجوان اور سکولوں کے طلباء منشیات فروشی کے ان اڈوں سے دیدہ دلیری سے منشیات خرید کر لے جا رہے ہیں روات پولیس ان بڑے منشیات فروشوں کے ساتھ ڈیل کر کے چند ایک معمولی مقدمات کا اندراج کر کے ضلعی پولیس افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دیتی ہے معززین علاقہ محمد باسط ،قمر علی ،نیاز علی ،یاسر عرفات ،عامر علی ،محمد اویس ،ظفور احمد ،زرین احمد ،محمد اسد ،شکیل احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے ۔