DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Anaconda snake found in village Bamlot, UC Dhakali

کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے علاقہ بملوٹ سے کئی فٹ لمبا اور کئی انچ موٹا سانپ جس کو دو افراد نے مل کر کلہاڑیوں کے وار سے ماردیا

کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے علاقہ بملوٹ سے کئی فٹ لمبا اور کئی انچ موٹا سانپ جس کو دو افراد نے مل کر کلہاڑیوں کے وار سے ماردیا ۔یہ سانپ کئی عرصہ سے وہاں موجود تھا جس کو معتدد بار مال مویشی چرانے والوں نے دیکھا تھا مگر اس سانپ کی جسامت دیکھ کر خوف میں مبتلا ہو جاتے اور کوئی بھی اس کو مارنے کی ہمت ناں کر تا گذشتہ روز بملوٹ رہائشی دو فرد جو پاک آرمی سے ریٹائر ہوئے ہیں ان میں سے کسی ایک نے اپنے مال مویشی کو جنگل میں چھوڑنے کے لیے گے اور وہاں اس خطرناک سانپ کو دیکھا اور اس نے اپنے دوسرے ساتھی کو فون اطلاع دی اور وہ بھی اپنی کلہاڑی لے آ گیا اور دنوں نے مل کر اس سانپ کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے مار دیا مرے ہوئے سانپ کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آئے اور اپنے اپے موبائل فون میں اس کی فوٹو بھی بناہیں ۔

Kahuta; Anaconda snake was found in village Bamlot, UC Dhakali region of Kahuta, The snake was killed by the local villagers after it posed threat to human and cattle in the village.

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر ہولاڑ پل پر پاکستانی بھائیوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھرپور یکجہتی کا اظہار

Kashmir Solidarity day observed in Kahuta

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر ہولاڑ پل پر پاکستانی بھائیوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھرپور یکجہتی کا اظہار سائرن بجنے پر2منٹ کی خاموشی ۔ سینکڑوں افراد نے شرکت کی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور،ایڈمنسٹریٹر راجہ ایوب ،سردار بشیر پہلوان ،برگیڈیئر جاوید ستی ،اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ عمر فاروق،سردار طاہر بسمل ایڈوکیٹ،سردار ظفر اقبال ایڈوکیٹ،سردار مظہر ایڈوکیٹ،راجہ اظہر رزاق،سردار ایم رضاء بیور،راجہ محمد یوسف بیور،سردار تنویر افضل ،ڈی سی۔ایس پی کوٹلی سمیت دیگرکی خصوصی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق ہولاڑپل آزاد کشمیر پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی بھائیوں نے کشمیر ی بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور،ایڈمنسٹریٹر راجہ ایوب ،سردار بشیر پہلوان ،برگیڈیئر جاوید ستی ،اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ عمر فاروق،سردار طاہر بسمل ایڈوکیٹ،سردار ظفر اقبال ایڈوکیٹ،سردار مظہر ایڈوکیٹ،راجہ اظہر رزاق،سردار ایم رضاء بیور،راجہ محمد یوسف بیور،سردار تنویر افضل ،ڈی سی۔ایس پی کوٹلی ، پٹواری راجہ محمد فیصل ،پٹواری راجہ عبرت اقبال ،پٹواری نعیم ستی ،پٹواری ملک بنی یامین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا یہ دن اپنی نوعیت کا انوکھا دن ہے۔ آج کے دن پاکستانی عوام اپنے کشمیر ی بھائیوں سے یکجہتی منا کر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہونے تک پاکستان نامکمل ہے آزادی کی جب تحریکیں چلتی ہیں تو آزادی راتوں رات نہیں ملتی بلکہ صدیاں گزر جاتی ہیں۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو آزادی ملے گی اور ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے دیکھ لیں کہ ہمارے ارادہ پختہ ہیں پاکستانی اور کشمیر ی بھائی اگٹھیں ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو جائے گا۔

کہوٹہ شہر میں موجود صداقت میڈیکل سٹور ایک ایسانام ہے کہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کا بھی ہر شخص اس کے نام سے واقف ہے

Sadaqat Medical store contributions praised 

مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا اشتیاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر میں موجود صداقت میڈیکل سٹور ایک ایسانام ہے کہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کا بھی ہر شخص اس کے نام سے واقف ہے اس کے مالک مرزا صداقت نہائت ہی نفیس ، ایماندار اور شریف انسان ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے اس تحصیل میں اپنا ایک نام بنایا ہے ایک طویل عرصے سے کام کر ہے ہیں اس وقت کہوٹہ شہر میں ان کی کئی دوکانیں اور کیش اینڈ کیریز ہیں جو کہ انہوں نے اپنی محنت اور جد جہد سے بنائی ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے کاروبار میں مزید اضافہ کرے اور انہیں مزید ترقی دے انہوں نے کہا کہ مرزا صداقت اور ان کے دیگر بھائیوں نے اس فلیڈ میں رہ کر بے شمار غریب عوام کی بھی خدمت کی جن افراد کے پاس دوائی خریدنے کی طاقت نہیں ہوتی وہ اس کے ساتھ اپنی طرف سے بھر پور تعاون بھی کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button