DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; On Kashmir solidarity day Kashmiri have our full support, Sheikh Abdul Qadoos

یوم یکجہتی کشمیر منانے سے کشمیریوں کو تقویت ملے گی , شیخ عبدالقدوس

تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کوئی جدانہیں کر سکتا بھارت کی ہٹ ھرمی اور کشمیر پر قبضہ کا دور ختم ہونے والا ہے عالمی برادری دنیا اور خطے کے امن کے لیے بھارت کے ظلم و جبر کا نوٹس لیں کشمیری بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں یوم یکجہتی کشمیر منانے سے کشمیریوں کو تقویت ملے گی انہوں نے کہا پوری پاکستانی قوم کشمیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بیداری اور یکجہتی کی ایک فضاء پیدا ہو رہی ہے جس سے کشمیریوں کو نجات ملے گی انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی تک جہد و جہد جاری رکھیں گے اور ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔

جامعہ قادریہ میرا شمس میں زیر صدارت فقیر عظمت شاہ وارثی تیسری سالانہ محفل برائے ایصال ثواب

Annual 3rd Death anniversary of Faqir Azamt Shah to be celebrated at Maira Shamas madrassa on Sunday

مورخہ دس فروری بروز اتوار صبح نو بجے تا ظہر بمقام جامعہ قادریہ میرا شمس میں زیر صدارت فقیر عظمت شاہ وارثی تیسری سالانہ محفل برائے ایصال ثواب حاجی محمد رفیق وارثی منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی کا ہوگا

تعزیت

ڈہوک شیرو ،چوہدری عرفان فانی اور چوہدری عدنان کی والدہ محترمہ اور چوہدری طارق چوہدری خلیل کے والد محترم کی وفات پر مقامی صحافی ممراز شیخ ،ابرار شیخ اور قیصر قیوم نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button