DailyNewsKallar Syedan

Sufi Basheer Khan protested over action against Patwaris

انجمن پٹواریان کے صدر صوفی محمد بشیر خان کا اینٹی کرپشن کی جانب سے پٹواریوں کے خلاف کاروائی پر شدید احتجاج

کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان نے اینٹی کرپشن کی جانب سے کے پی کے کے پٹواریوں کے خلاف کاروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اختیارات کا بے دریغ استعمال قرار دیا اور خبر دار کیا کہ اگر کے پی کے میں پٹواریوں کے خلاف جاری کاروائی فوری بند نہ کی گئی تو ملک بھر میں پٹواری راست اقدام کریں گے۔انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اینٹی کرپشن کے پی کے نے پٹواریوں کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلا کر لوٹ مار کرنا ہے اور یہ صورتحال بڑی تشویش ناک ہے ،آراضی کا ریکار ڈ کمپیوٹر رائزڈ ہونے جا رہا ہے اور اس دوران پٹواریوں پر لشکر کشی سمجھ سے باہر ہے اینٹی کرپشن ہوش کے ناخن لے صوبائی حکومت بھی فوری مداخلت کر ے ورنہ ملک بھر کے پٹواری کے پی کے کے پٹواریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تحریک کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر سرکاری طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی

پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر سرکاری طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں ڈڈیال اور کلر سیداں کے انتظامی افسران عمائدین علاقہ سیاسی سماجی کارکن طلبا اور صحافی شرکت کریں گے ۔اس موقع پر یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام ریلی بھی نکالی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کلر سیداں اور ڈڈیال پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دن گیارہ بجے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اقبال حسین، تحصیلدار کلر سیداں وسیم تابش اور دونوں اطراف کے انتظامی افسران اور عمائدین علاقہ ہوں گے اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پڑھے جائیں گے اور شرکا خطاب کریں گے ۔اس سے قبل یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام صبح دس بجے سرصوبہ شاہ سے دھانگلی ریلی روانہ ہو گی جس کی قیادت محمد ظریف راجا ،انسپکٹر ظہیر احمد بٹ ،وسیم تابش ،سید زبیر علی شاہ اور آصف خورشید کریں گے ۔

آزاد کشمیر حکومت نے اکیس اسسٹنٹ کمشنروں کے فوری تبادلے کر دئیے ہیں

آزاد کشمیر حکومت نے اکیس اسسٹنٹ کمشنروں کے فوری تبادلے کر دئیے ہیں عمر فاروق کو سہنسہ،طارق محمو د کو سہنسہ سے فتح پور، زاہد حسین کو فتح پور سے خورشید آباد،منور چغتائی کو خورشید آباد سے بورڈ آف ریونیو،فیصل مغل کو سماہنی،محمد عثمان صارم کو ہٹیاں ،سید شوکت علی گیلانی کو بورڈ آف ریونیو،ناصر رفیق کو کوٹلی ،ذیشان نثار کو تراڑ کھل ،وحید اسلم کو بورڈ آف ریونیو ،اقبال حسن کو ڈڈیال ، نعیم اختر کو پرنسپل ریونیو اکیڈمی،حافظ محمد علی کو برنالہ ،حسن ساجد کو دلیاں جٹاں،بس بینش جرال کو بھمبر ،نذاکت حسین کو بورڈ آف ریونیو،فیض عالم کو چڑھوئی ،محمد پرویز کو بورڈ آف ریونیو، عثمان طارق کو شردہا،ارشد محمود کو منگ،اذکار حسین کو تھوراڑتعنیا ت کر دیا ہے ۔

ز یر ا عظم پا کستان عمر ان خا ن بیجنگ ٹو کیو پی آ ئی ا ے ر و ٹ کو بحا ل ر کھنے کے لیے عملی ا قد ا ما ت کریں

چیئر مین عز م نو و یلفیئر ٹر سٹ چو ہد ر ی غا لب حسین نے کہاہے کہ پی ئی آ ئی کی جا نب سے جا پا ن کے شہر بیجنگ ٹو کیو کا ر و ٹ بند کر نا و ہاں 35,40سا ل سے مقیم پا کستا نیو ں سے ز یا د تی ہے و ز یر ا عظم پا کستان عمر ان خا ن بیجنگ ٹو کیو پی آ ئی ا ے ر و ٹ کو بحا ل ر کھنے کے لیے عملی ا قد ا ما ت کریں ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا پنے ا یک بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ ٹو کیو جا چا ن میں پی آ ئی ا ے کی پر و ز ا و ں کا 1969میں آ غا ز کیا گیا تھا مگر پی آ ئی ا ے کے ا علی ا حکا ما ت کی جا نب سے 16فر و ر ی سے ٹو کیو،بیجنگ ر و ٹ بند کیا جا ر ہا ہے جو کہ و ہا ں میں مقیم پا کستا نیو ں کے لیے مشکلا ت میں ا ضا فہ کر ے گا ا نہو ں نے و ز یر ا عظم پا کستا ن عمر ا ن خا ن سے ذ ا تی د لچسپی لے کر ا س ر و ٹ پر پر و ا ز و ں کا سلسلہ جا ر ی ر کھنے کی ا پیل کی ہے۔

اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق ڈپٹی سپیکر حاجی محمد نواز کھوکھر،قمر الزمان کاہرہ،عامر پراچہ ،سینیٹر مصطفی کھوکھر ،مہرین انور راجہ، فوزیہ حبیب،سمیرہ گل، حفظی بخاری،آنسہ ستی،راجہ منصور احمد،راجہ محمد نذیر،،عابد کیانی اور محمد شاہد نے چوہدری ظہیر محمود سے ان کی خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انتقال پرملال

بھلا کھر کے عبد ا لر شید آ ر ا ئیں کی ا ہلیہ دوران عمرہ مدینہ منورہ میں انتقال کر گئیں ،نما ز جنا ز ہ کے بعد جنت ا لبقیع میں سپر د خا ک کر د یا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button