Qamar Islam Raja returned back home after jail release
پیر کی شام قمر الاسلام راجہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ،جیل کے باہر بارہ سالہ فرزند سالار اسلام اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا
کلر سیداں سے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ کو 226ایام بعد جیل سے رہائی مل گئی ،نیب نے انہیں صاف پانی کیس میں 25جون کو گرفتار کیا تھا چند ایام قبل لاہور ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے انجنیر قمر الاسلام راجہ ،صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم اجمل سمیت گرفتار نو افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کی روشنی میں پیر کی شام قمر الاسلام راجہ او ر دیگر کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل کے باہر قمر الاسلام کے بارہ سالہ فرزند سالار اسلام اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہاوہ آج بروز منگل کلر سیداں کے قریب گاؤں بکھڑال میں اپنی رہائش گاہ میں پہنچ جائیں گے ۔
ماہ جنوری میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1290 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس عمران نواب خان اور ملک عبدالغفار نے ماہ جنوری میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1290 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے چار لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔دریں اثناء انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان نے اپنی انفرادی کارروائی کے دوران 350 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور ایک لاکھ انیس ہزار جبکہ ملک عبدالغفار نے اپنی کارروائی کے دوران 311 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس کے بدلے ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی میں ٹریفک وارڈنز وقاص احمد اور ماجد چوہدری کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔
معارف القرآن اکیڈمی کلر سیداں کی سالانہ تقریب
عارف القرآن اکیڈمی کلر سیداں کی سالانہ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں چیئرمین چوہدری شفقت محمود،راجہ ظفرمحمود،قاصد جیلانی،مفتی عبدالشاکر،قاری ظہیر،بانو جہانگیر راجہ،برضیت جیلانی،شہناز بیگم اور کلرسیداں پریس کلب کے صدر چوہدری محمد عامر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور سالانہ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد صدیق معاویہ نے کہا کہ ہمار مقصد بچوں کو قرآن کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معارف القرآن اکیڈمی میں امسال حفظ قرآن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔مفتی عبدالشاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معارف القرآن اکیڈمی کا مقصد بچوں کو بہترین انسان بنانا ہے
شمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بروز منگل دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بروز منگل دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں تحصیل ڈڈیال اور کلر سیداں کے انتظامی افسران ،طلبا ، ووکلا ، سیاسی سماجی رہنما، صحافی اور بلدیاتی ارکان شرکت کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیصل حفیظ کے والد محترم چوہدری عبدالحفیظ انتقال کر گئے
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیصل حفیظ کے والد محترم چوہدری عبدالحفیظ انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ،چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چوہدری عبدالغفار، کامران عزیز، چوہدری اخلاق حسین، شاہد اکبر گجر، راجہ شاہد محمود گرداور، چوہدری محمد نذیر، توقیر اسلم، مسعود بھٹی، حاجی اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق،مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ ظفر محمود، عابد حسین زاہدی ، صوبیدار غلام ربانی ، مرزا تنویر الحق، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین ، نصیر اختر بھٹی، سردار آصف ،نمبردار عصمت اللہ، ٹھکیدار محمد بشارت، شیخ حسن سرائیکی ، چوہدری نعیم بنارس، ماسٹر محمد ارشاد اور دیگر نے شرکت کی ۔
ریٹائرڈ مدرس ماسٹر محمد تاج کے خسر چوہدری خادم حسین کو شاہ خاکی میں سپردخاک کر دیا گیا
ریٹائرڈ مدرس ماسٹر محمد تاج کے خسر چوہدری خادم حسین کو شاہ خاکی میں سپردخاک کر دیا گیا،نمازِ جنازہ میں پی پی پی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، حاجی غالب حسین، ماسٹر لطیف لنگڑیال، ارشد محمود بھٹی، چوہدری حسن اختر ،راجہ گلفراز، قاضی حماد یاسر، راجہ ناصر منہاس اور دیگر نے شرکت کی ۔
پروفیسر انوار الاسلام قریشی کے بھائی حافظ سہیل ندیم انتقال کر گئے
پروفیسر انوار الاسلام قریشی کے بھائی حافظ سہیل ندیم انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں جھمٹ مغلاں توپ مانکیالہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین راجہ شہزاد یونس، بابو انجم حفیظ قریشی ، بابو غضنفر علی ، پروفیسر حبیب الرحمان، پروفیسر عبدالصبور، احسان الحق قریشی، سردار صلاح الدین احمد، وسیم قریشی ، توصیف قریشی اور دیگر نے شرکت کی ۔
میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز منگل دن ایک بجے سہوٹ بگیال میں منعقد ہو گی
میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز منگل دن ایک بجے سہوٹ بگیال میں منعقد ہو گی جس سے پروفیسر سجاد احمد ساجد ، حنیف قمر آبادی، قاضی غلام ربانی ، مولانا محمد سلیمان نقشبندی، قاری شیر بہادر اور دیگر خطاب کریں گے ۔