ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق صدر ڈیژنل یونین آف جرنلسٹ صدر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر کے والد حاجی راجہ گلشن ضمیر رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ گزشتہ روز انکے آبائی قبرستان سخی سبزواری قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جنرل سیکرٹری مؤتمر عالمِ اسلامی چیئر مین مسلم لیگ (ن )و سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق ،سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ ستی ، سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان ، ایم پی اے راجہ صغیراحمد ،سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ، تحصیل صدر تحریک انصاف راجہ خورشید ستی ،سٹی صدر مسلم لیگ (ن )ڈاکٹر محمدعارف قریشی، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،سابق کوآرڈینیٹر شاہد خاقان عباسی حافظ عثمان عباسی،چےئر مین نارہ ماسٹر محمد یونس ، چےئر مین دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، چےئر مین دکھالی راجہ شوکت، چیئر مین مواڑہ میجر(ر) عبدلراؤف، چےئر مین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،سابق ٹی ایم او امیر شاہ حمدانی ،سی او مخدوم احمد بلال ، ایس ایچ او سردار ذوالفقار کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں ، چےئر مین ایم سی راجہ ظہور اکبر،پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و دیگر صحافی برادری ،کلر سیداں کے سنئیر صحافی اکرام الحق قریشی ،چوہدری عبدالخطیب ،شہزاد رضاو دیگرصحافی برادری،وکلاء برادری علمائے دین معززین علاقہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن دربار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی ۔چےئر مین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق تدفین تک موجود رہے اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے اجتماعی دعا 9فروری بروز ہفتہ دن ساڑھے بارہ بجے ان کی رہائش گا ہ محلہ راجگان پنجاڑ چوک کہوٹہ میں ہوگی۔