Ch Khurram Shehzad of Dhok Balnadian acheives Master degree in I.T
چوہدری خرم شہزاد ولد چوہدری محمد جمشید نے آئی ٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر لی دوستوں کی مبارک باد
ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،یوں تو شرقی کلر سیداں والوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد کے کالجوں اور یونیورسٹوں میں جانا ہی انتہائی مشکل ہے،لیکن محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے،چوہدری خرم شہزاد جنہوں نے اپنی انتہائی محنت سے یہ مقام حاصل کیا،آئی ٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر انہوں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ سے نوازا گیا،چوہدری خرم شہزاد ،چوہدری محمد جمشید کے فرزند ارجمند،چوہدری اصغر علی یو کے،چوہدری حسن اختر یو کے،چوہدری نعیم اختر ہانگ کانگ،چوہدری طارق محمود ہانگ کانگ کے بھانجے،چوہدری لیاقت یو کے کے بھتیجے،چوہدری اختر علی کے پوتے ہیں،چوہدری محمد اشرف،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ، چوہدری محمد شعیب ہانگ کانگ،راجہ اختر ناز،چچا محمد مشتاق،چوہدری علی حیدر،چوہدری عرفان اور دوستوں و احباب نے تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی پر انہیں ان کے گھر پر مبارک باد دی،چوہدری خرم نے اپنی کامیابی اپنے والدین ،تایا چوہدری لیاقت یو کے اور ماموں کے نام کی کہ جن کی نگاہ شفقت سے ان کو یہ کامیابی ملی