راجہ وحید احمد خان رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر میں غریب دوکانداروں کی دوکانیں انتظامیہ کی طرف سے مزید توڑ پھوڑ سے روکنے پر ہم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ این اے 57تحصیل کہوٹہ ،تحصیل مر ی ،تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل کلر سیداں پر مشتمل ہے تجاوزات کے سلسلے میں ان تحصیلوں بلخصوص مر ی ، کوٹلی ستیاں میں جنگلات کی زمینوں پر مافیا نے قبضے کیے ہوئے ہیں اور تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں جنگلات اور وقف پراپرٹی پر بڑھے بڑھے مافیا نے قبضے کیے ہوئے ہیں ان تجاوزات کو ختم کر نے کے حوالے سے ممبران قومی اسمبلی نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ کہوٹہ بازار میں غریب دوکانداروں کی دوکانیں دو چار فٹ تجاوز قرار دے کر انتظامیہ سے مل کر ان کو توڑ پھوڑ کر کے رکھ دیا غریب دوکانداروں کے روزگا ر بند ہو گے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑھ گے اس سلسلے میں سابق ایم این اے اور سنیئر رہنماء پی ٹی آئی غلام مر تضیٰ ستی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے ان کو معملات سے آگاہ کیا اور کہوٹہ کی مہاجرین برادری ، ملک برادری ، شیخ برادری سمیت دیگر برادریوں کی اپیل پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہوٹہ چھنی بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات آپریشن موخر کر دیا جس کے لیے ہم اہلیان علاقہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیرکے ان اقدامات اور غریب دوکانداروں کے کاروبار بحال کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں اور گذارش کرتے ہیں کہ این اے ستاون میں سر کاری زمینوں محکمہ جنگلات اور وقف پر اپرٹیوں کو واگزار کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کاروائی کر ئے تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہو سکے ۔
مٹور چوک کہوٹہ میں ترک الیکٹرانکس سٹو رکے نام سے کاروباری سنٹر کا افتتاح
مٹور چوک کہوٹہ میں ترک الیکٹرانکس سٹو رکے نام سے کاروباری سنٹر کا افتتاح۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدتھے ۔راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے پاک ترک الیکٹرانکس سٹو ر کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر شوکت ستی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار ستی ، فارس ستی، صدر ٹرانسپورٹ یونین راجہ عمر ان اللہ آف مٹور،ملک عاصرمحمود،کاشف جاوید ستی سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔افتتاح کے بعد کاروبار میں خیر و برکت لیے دعا کی اور میزبان افراد نے اپنے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد اور دیگرافرادکے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتما م کیا ۔
ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی اہلیہ محترمہ اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی بھابھی جان کی دعائے قل
ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی اہلیہ محترمہ اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی بھابھی جان کی دعائے قل۔ قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹئر راجہ محمد ظفر الحق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی اہلیہ محترمہ اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی بھابھی جان گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹئر راجہ محمد ظفر الحق ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،وقار محبوب جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں علاقے بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے کی شر کت کی اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی نے قر آن و سنت کی روشنی میں دنیاوی زندگی اور آخرت کی منازل پر روشنی ڈالی اور آخر میں مر حومہ اور تمام مومن مومنین کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔
بزر گ سیاسی اور مذہبی شخصیت حاجی نصیر ستی کا صاحبزاد طائف حسین ستی رشتہ ازواج میں منسلک
بزر گ سیاسی اور مذہبی شخصیت حاجی نصیر ستی کا صاحبزاد طائف حسین ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی دعوت ولیمہ کی تقریب شیزان شادہ ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف ساہیں زاہد محبوب صابری سمیت سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی ۔