DailyNewsKahuta

Kahuta; Third heavy snowfall in Narr region of Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں رواں موسم سر ماتیسری برف باری

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں رواں موسم سر ماتیسری برف باری ۔علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ۔دور دراز سے لوگ خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہوٹہ نڑھ کی طرف روانہ ہو گے ۔برف باری کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔عوام کا نڑھ ٹورسٹ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ ۔گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ جو سطح سمندر سے1980میٹر کی بلندی پر واقع ہے ہے نڑھ ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر بلند و بالا پہاڑ ،پانی کی آبشاریں ،سبز چیڑ کے درخت ہیں اس علاقے سے جہاں دریائے جہلم، آزاد کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں پر کہوٹہ شہر ، اسلام آباد کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔

نارہ کے مقام پر مجید وکیشنل اینڈ ٹرینگ سنٹر میں کورس مکمل کر نے والی15مستحق طالبات میں فری سلائی مشینیں تقسیم

Free machines donated at Majid vocational and training centre in Nara

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ۔نارہ کے مقام پر مجید وکیشنل اینڈ ٹرینگ سنٹر میں کورس مکمل کر نے والی15مستحق طالبات میں فری سلائی مشینیں تقسیم ۔طالبات اور ان کے والد ین کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد المجید مغل کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں ۔تمام رفاعی کام صرف اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے کر تا ہوں اور نیک کام میں جو اخراجات ہو رہے ہیں وہ بھی تو اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا مال ہے میں اللہ پاک کے دیے ہوئے مال میں اللہ پاک کی راہ میں دے رہے ہیں میں اس نیک کام میں کسی قسم کوئی نمود و نمائش نہیں کر رہے صرف اپنے اللہ کی خوشنودی اور اس کی مخلوق کے پیار کے یہ نیک کام کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے نارہ کے مقام پر اپنے ذاتی پلازہ میں مجید وکیشنل اینڈ ٹرینگ سنٹر میں کورس مکمل کر نے والی15مستحق طالبات میں فری سلائی مشینیں تقسیم کر نے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں موجود طالبات ،اساتذہ ،والدین اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل نارہ چیئرمین چوہدری محمد یونس، کونسلر محمود چوہان، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ آف مٹور ،چوہدری ارشدمحمود ،غلام حسین مغل ،محمد جاوید مغل ،محمد رضاء سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے ۔اپنے خطاب میں چیئرمین چوہدری محمد یونس، کونسلر محمود چوہان نے کہا کہ علاقے اور بھی بے شمار مالدار افراد موجود ہیں مگر جو نیک کام عبد المجید مغل کر رہے وہ کوئی نہیں کر رہا علاقے کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں عبد المجیدمغل اس علاقے کے اللہ پاک کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کے دست بازوں ہیں اور مل جل کر ان کا بھر پور ساتھ دیں گے تاکہ یہ اور غریب عوام کی خدمت کر یں ۔آخر میں عبد المجیدمغل کی صحت یابی ،کاروبار میں برکت اور دراز عمر ی کے لیے دعا کی گئی۔

راجہ صغیر احمد آف مٹور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پرسابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،راجہ عمران ،راجہ خالداور سرمد بٹ کی طرف سے مبارکباد

MPA Raja Sagheer congratulated on his new post

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پرسابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،راجہ عمران ،راجہ خالداور سرمد بٹ کی طرف سے مبارکباد ۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، ممتاز سماجی شخصیت پٹواری راجہ محمد خالد،سر مد بٹ آف کنوہا نے ان کے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں جا کر ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقرر ہونے دلی مبارکباد پیش کی ۔راجہ صغیر احمد نے ان کا شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button