DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Railway Minister Sheikh Rasheed Ahmed arrives at Gujar khan railway station to make announcenemnt

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گوجرخان ریلوے اسٹیشن آمد

جعفر ایکسپریس کا أسٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور ریل کار کا اسٹاف بحال کرنے کا وعدہ ، ریلوے اسٹیشن گوجر خان پہنچنے پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ۔ عوامی مسلم لیگ تحصیل گوجرخان کے راہنماوں ملک طارق محمود ،مرزا شاہد محمود پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں راجہ آصف۔ کونسلر مرزا بشیر ، محمود حاجی حبیب ، عظمت مغل، سید غالب حسین شاہ ترمزی ،ندیم افضل اسٹیشن ماسٹر ، محمد ہارون اسیسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نیچھاور کیں یاد رھے یکم فروری سے اٹھائیس فروری تک پورا ایک ماہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریل گاڑی میں ھی سفر کریں گے۔آخر میں وفاقی وزیر نے گوجر خان کے صحافیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan; Railway Minister Sheikh Rasheed Ahmed arrived at Gujar khan railway station, Where he announced that Jaffar express train will make stop at Gujar Khan station.

 

Rest of Gujar Khan news…

گوجرخان میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ بدستور جاری شدید سردی میں گیس ہیٹر نہ جلنے سے بچے بوڑھے ٹھٹھرتے رہے جبکہ گھریلو صارفین کے چولہے بھی بند رہنے سے ہانڈی روٹی کی تیاری میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہے گیس پریشر بڑھانے کے تمام وعدے اور اعلانات طفل تسلیاں تک ہی محدود رہے شہریوں نے عوامی نمائندوں کی بے حسی پر بھی سخت ردعمل کااظہار کیا کہ شہر میں کئی ہفتوں سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل طلب ہے لیکن کسی کی توجہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی طرف نہ ہے اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کر کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل بڑے لمبے چوڑے اعلانات کئے تھے لیکن اقتدار میں آکر سب کچھ بھول گئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی بے روزگاری کے باعث ہر شخص پریشان ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف ہی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوئے میاں نوازشریف کے دور اقتدار کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں

گوجرخان شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار برھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس اقدام کرے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سکھو روڈ بڑکی بدہال صندل روڈ کے ایریا میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تاحال کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی نہ ہی ڈکیت گینگ گرفتار کر سکی جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدام کرے

Show More

Related Articles

Back to top button