Kallar Syedan; Electricity supply work commences in Banhal region of union council Manianda
یونین کونسل منیاندہ کے موضع بناھل میں باقی ماندہ آبادیوں میں بجلی کی فراہمی کا کام شروع
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظور شدہ گرانٹ سے یونین کونسل منیاندہ کے موضع بناھل میں باقی ماندہ آبادیوں میں بجلی کی فراہمی کا کام شروع ، منصوبے کے فوکل پرسن چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی نگرانی میں بجلی کے پو ل اور ٹرانسفارمر زراولپنڈی سے بناھل منتقل کر دئیے گئے ۔منصوبے کے مطابق مختلف آبادیوں میں 63پولز اور تین ٹرانسفارمرز نصب کیے جائیں گے یہ پولز بناھل ،سگیتر،ڈڈل، گلہ راجگان، میلاد نگر، سہر ، حویلیاں ، بچنڈاور تھرپال میں نصب کیے جائیں گے آج سے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کہا ہے کہ چالیس لاکھ کی گرانٹ سے موضع بناھل میں بجلی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں جس کے لیے مقامی لوگ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں ۔
Kallar Syedan; The electricity supply work has commenced in Banhal region of union council Manianda, The work was approved by then Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi, under the guidance of Chairman union council Manianda Sadaqat Hussain.
پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان, کا سروہا چوہدریاں میں ایک تقریب سے خطاب
Dr Sajid Ur Rehman public address in Saroha Chaudhrian
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی سماجی اور معاشی بحرانوں کی اساس و بنیاد اخلاقی بحران ہے اگر ہم نے ملک عزیز کو درپیش بحرانوں پر قابو پانا ہے تو ہمیں اخلاق محمدی ﷺکو حرز جان بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروہا چوہدریاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خلوت اورحلوت ،خوشی و غمی، انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسوہ رسولﷺ ہمارے پیش نظر رہنا چاہئیے۔دنیا کی چکا چوند میں کھو کر اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے روگردانی ایک مسلمان کا شیوہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی خواہش ہرمسلمان کی دلی تمنا ہے لیکن اس کے لیے خاک مدینہ کو اپنی آنکھوں کا سرمہ بنایا جائے اور ہر قدم اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں اٹھایا جائے تو ریاست مدینہ کا قیام ممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں مگر ہم رشوت دیتے اور لیتے وقت یہ سب بھول جاتے ہیں ۔