Rawalpindi; Chak Bale Khan and Pindori villagers demand jobs or land back from Pindori oil field company
پنڈوری آئل فیلڈسے متعلقہ چک بیلی خان اور موضع پنڈوری کے زمین مالکان نظر انداز کئے جانے پر آئل فیلڈ کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج
![Rawalpindi; Chak Bale Khan and Pindori villagers demand jobs or land back from Pindori oil field company Rawalpindi; Chak Bale Khan and Pindori villagers demand jobs or land back from Pindori oil field company](/news/wp-content/uploads/2019/01/pindori-597x405.jpg)
پنڈوری آئل فیلڈسے متعلقہ چک بیلی خان اور موضع پنڈوری کے زمین مالکان نظر انداز کئے جانے پر آئل فیلڈ کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے ہیں اراضی مالکان میں سے محمداحسان اعوان، ملک فیض الرحمٰن ، ملک محمد ابراہیم اور صہیب مسعود سمیت دیگر مالکانِ اراضی نے شکایت کی ہے کہ آئل فیلڈ انتظامیہ نے جگہ لیتے وقت ان کے بے روزگار لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ آئل کمپنی وعدوں سے انحراف کرتی گئی اور ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے بھرتیاں شروع کر رکھی ہیں مقامی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ افسران ان اراضی مالکان کی بات تک سننے کو تیار نہیں اراضی مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے لوگوں کو روزگار نہیں دیا جاتا تو ان کی زمینیں اصل حالت میں خالی کر دی جائیں تا کہ ان کے بے روزگار لوگ ان پر کھیتی باڑی کر سکیں
Rawalpindi; Chak Bale Khan and Pindori villagers have demand that Pindori oil field company should give them jobs they promised when acquiring land from them, the villagers told if they can not give us jobs then they should give back our land.