DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Widow returns home from Umrah pilgrim and finds her house being burgled and she is given life threats

پاکستان واپس آنے پر معلوم ہوا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا

 کوٹ امیر علی کی رہائشی شہناز رؤف نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بیوہ عورت ہوں میراخاوند عبدالرؤف بیرون ملک فوت ہو گیا تھا اور میں اپنے ذاتی مکان میں اکیلی رہتی ہوں تقریب 1 ماہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی اور پاکستان واپس آنے پر معلوم ہوا کہ میری غیر موجودگی میں عبدالقیوم ولد سنگار خان اور اس کے کچھ ساتھیوں نے میرے گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا میں متعلقہ تھانہ جاتلی میں رپورٹ کروانے کے بعد جب واپس اپنے گھر گئی تو عبد القیوم و غیر ہ میرے گھر میں زبردستی گھس آئے اور مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا کہ تھانہ کیوں گئی تھی۔ مجھے ڈنڈوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کردیاہم پولیس چوکی (دولتالہ) میں اس واقع کی بابت درخواست جمع کروانے گئے اور ساتھ ہی پولیس کے ریفر کردہ اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کرائی۔ جب چوکی سے واپس ہم اپنے گھر آ رہے تھے تو عبد القیوم اور اس کے ساتھیوں نے بمعہ دیگر علاقوں کے افرادکے ساتھ گاؤں سے باہر قبرستان کے پاس ہمارا راستہ روکا، ہمارا گھیراؤ کیا۔ لوہے کے راڈوں لکڑی کے ڈنڈوں سے دو بارہ بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میرے بھا نجے اور بھائی شدید زخمی ہوگئے تین مختلف اوقات میں تین درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ پولیس کسی طرح کا تعاون اور نہ ہی کوئی کارروائی کر رہی ہے۔ملزمان دندناتے ہوئے سرعام گھوم پھر رہے ہیں۔ رات کو گاؤں میں فائرنگ کرتے ہیں۔ پولیس سب انسپکٹر ریاض نے مجھ سے میرے مکان کی چابیاں لیں، مجھے گھر سے بے دخل کیا اور ملزمان کو گھر میں داخل کروایا۔ گزشتہ روز پہلی دو درخواستوں کو ملا کر بڑی مشکل سے ڈھائی ہفتے بعد ایک FIR درج رجسٹرڈ ہوئی ہے لیکن تاحال اس پر بھی کوئی عمل درآمدنہیں ہوا ہے۔FIR میں ایک نمبر چوری والی درخواست کا شامل کیا گیا ہے جبکہ FIR کا باقی مضمون ملزمان نے جو گھر میں گھس کرمجھے اور میرے دیگر اقارب کو تشدد کا نشانہ بنایا والی درخواست کو شامل کیا گیا ہے۔مظلومہ بیوہ انصاف کے حصول کے لئے دہائی دیتی ہے۔ برائے مہربانی پولیس کو تینوں درخواستوں کی الگ الگ FIR درج کرنے اور ملی کاروائی کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

Gujar Khan; Shenaz Rauf has registered a police report at Jatli police station in which she alleges that while she went for Umrah her home was burgled and on her return she was attacked given threats by Abdul Qayoum and friends.

پی پی پی سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران کامی کے گھرپولیس چھاپہ کی شدید الفاظ

Raid on home of Raja Imran Kami deplored

پی پی پی سٹی کے نائب صدر ربنواز راجہ پیپلز یوتھ کے صدر شاہد بٹ اور سیکرٹری اطلاعات نوید قاضی نے مشرکہ اخباری بیان میں پویس تھانہ گوجرخان کی طرف سے پی پی پی سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران کامی کے گھرپولیس چھاپہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ اس واقعہ کی اور پولیس اہلکاروں کی شریف شہریوں کی تذلیل پر اے ایس پی کو تحریری درخواست بھی دی لیکن کئی روز گزرجانے کے باوجود ذمہ دارپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن نہ ہونا پرامن شہریوں سے ناانصافی ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ بلاوجہ چھاپہ ماراگیا جہاں جرائم ہوتا ہے ادھر پولیس رخ نہیں کرتی شریف شہریوں کے گھروں میں پولیس دندناتی ہوئی گھس کر تذلیل کرتی ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے

جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے کنارے پرلگے سفیدے کے بڑے بڑے درختوں کی ٹہنیاں لٹک کر روڈ کے ساتھ تک پہنچ گئیں

Public safety concern over overgrown tree on GT road 

جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے کنارے پرلگے سفیدے کے بڑے بڑے درختوں کی ٹہنیاں لٹک کر روڈ کے ساتھ تک پہنچ گئیں اونچائی والی بڑی گاڑیاں ان درختوں کی ٹہنیوں سے ٹکرانے سے حادثہ رونما ہو سکتا ہے متعلقہ محکمے اس صورتحال کا نوٹس لے کر جی ٹی روڈ کی طرف لٹکنے والے درختوں کی کٹائی کریں تفصیلات کے مطابق بڑکی موڑ اور دیگر مقامات پر سفیدے کے بڑے بڑے درختوں کی بڑی بڑی ٹہنیاں جی ٹی روڈ کو چھو رہی ہیں گزشتہ روز علی الصبح بڑکی موڑ پر ہیوی ٹرالر جو اونچائی کے باعث ان درختوں کی ٹہنیوں سے ٹکرایا اور درخت کی ٹہنیاں سروس روڈ پر گریں اور وہاں سے گزرنے والا رکشہ ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریک لگا لی جس کے باعث وہ محفوظ رہا عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ جی ٹی روڈ کی اطراف لٹکے ہوئے درختوں کی کٹائی کرا کے حادثات کی روک تھام کی جائے

Show More

Related Articles

Back to top button