DailyNewsKallar Syedan
Sakot; Chairman UC Doberan, Raja Nadeem returns from European tour
چیرمین راجہ ندیم احمد بیرون ملک نجی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

چیرمین یو نین کو نسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد یورپ کے چارہ ماہ کے نجی دورہ کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد آئیر پورٹ پر دوست احباب نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران انھوں نے فرانس، اسپین ، اٹلی اور یو اے ای میں دوست احباب اور مسلم لیگی کارکنان سے ملا قاتیں کیں۔ وطن واپسی پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چند نجی معاملات کی وجہ سے حلقہ کے عوام سے دور رہا۔انشاء اللہ اب عوام کے درمیان میں رہوں گا اور انکے انفرادی اور اجتما عی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کردوں گا۔