DailyNewsOverseas news

France; Pakistani and Kashmiri community observe black day in Paris

بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن کے حوالے سے فرانس میں مقیم پاکستانی،کشمیری کیمونٹی نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ،

بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن کے حوالے سے فرانس میں مقیم پاکستانی،کشمیری کیمونٹی نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ،کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی نے انڈین سفارت خانے کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیل کے مطابق آج بھارت کا یوم جمہوریہ ہے یوم جمہوریہ تو انڈیا مناتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا اور مقبوضہ وادی کے نہتے کشمیریوں پرکئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کر رہا ہے ۔مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور انڈیا کا دوغلا چہرہ دکھانے کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انڈین سفارت خانہ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے انڈین سفارت خانے کے سامنے کیا گیا ۔انڈین سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ میں کشمیریوں نے شدید نعرے بازی کی۔
انڈین فوج مردہ باد
کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے ھی۔
مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بند کرو۔
ہم چھین کے لیں گے آزادی جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فوج نہتے مسلمانوں پر بربریت بند کرے۔نام نہاد جمہوریت کے علمبردار انڈیا کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والا ظلم نظر نہیں آتا۔انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیریوں پر کئے جانے ظلم کے خلاف انڈیا کا بایئکاٹ کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ انڈین فوج ائےروز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں ں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہماری فوج کی صلاحیتوں کے سامنے بزدل فوج ٹھہر نہیں سکتی۔مظاہرے کے آرگنائزر نعیم چوہدری اور مرزا آصف جرال تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button