Kallar Syedan; Minister of petroleum Ghulam Sarwar Khan, public address in UC Takht Parri
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کایونین کونسل تخت پڑی کے چیئرمین چوہدری خلیل احمد کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور اپنی جیبوں کو بھرتے رہے مگر اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے پہلے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا ہوا عوام کو دکھائی بھی دے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل تخت پڑی کے چیئرمین چوہدری خلیل احمد کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کی بددیانتی کی وجہ سے ملک میں غربت ، بے روزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ،ملک 92ارب ڈالر کا مقروض ہوگیا، ہر ادارہ تباہ اور معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا، کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ اڑھائی کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں، سوئی گیس جیسا محکمہ جو کبھی مقروض نہیں ہوا لیگی حکومت نے اسے 157ارب روپے کا مقروض ہوگیا ،پی آئی اے کا محکمہ 250ارب روپے، سٹیل ملز 470ارب روپے کی مقروض ہوگئی، غلام سرور خان نے کہا کہ ن لیگ کی ہر پالیسی ملک دشمنی پر مبنی تھی ایسے لوگوں کا حساب ضرور ہوگا، مکافات عمل دیکھئے کہ تین بار وزیر اعظم بننے والا آج پابند سلاسل ہے اور تین بار وزیر اعلی بننے والا آج عوامی اعتماد کھو بیٹھا ہے ، بجٹ میں صحت کیلئے اڑھائی فیصد مختص کرکے155ارب روپے لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا دیں گے تو پھر ہسپتالوں میں ڈاکٹر، سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوں میں ادویات کیسے میسر ہوں گی ،انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن میں اعتماد کا اظہار کرنے پر اہلیان تخت پڑی کے مشکور ہیں اور یونین کونسل میں بلا تفریق ترقی ہوگی ، ہم ووٹ دینے اور نہ دینے والے سب کے نمائندے ہیں ، سوئی گیس کی فراہمی کیلئے صداقت علی عباسی این اے 57میں سروے کرائیں میں 50فیصد تعاون کروں گا۔
Kallar Syedan; Minister of petroleum Ghulam Sarwar Khan, gave public address in UC Takht Parri at the residence of Chairman Khalil Ahmed and told justice will be served under the PTI administration.
روات پولیس نے سی پیک کے ٹھیکیدار کی پچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد کر لی
Cpack contractor’s stolen car found by Rawat police
روات پولیس نے سی پیک کے ٹھیکیدار کی پچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد کر لی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ملزم کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔ملزم نعمت اللہ وزیر نے بحریہ ٹاؤن میں کھڑی سی پی کے ٹھیکیدار محمد طالب کی پچا س لاکھ روپے مالیت کی ویگو گاڑی چوری کر لی تھی سی پی او راولپنڈی احسن عباس ،ایس پی صدر ،ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او اعجاز قریشی نے گاڑی کو برآمد کر نے کے لیے سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو مامور کیا جنہوں نے ہوم آفس کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگا لیا اور مسروقہ گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد کر کے روات منتقل کر دی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واپڈا حکام کی ہدایت پر آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں کم وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے پر کام شروع کر دیاگیا جس پر چھ کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی
Six Caror Rps development to take place at sub division Choa Khalsa to solve low voltage electricity supply
واپڈا حکام کی ہدایت پر آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں کم وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے پر کام شروع کر دیاگیا جس پر چھ کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی ۔منصوبے کے تحت نیو چوآخالصہ فیڈر کو گرڈ سٹیشن کلر سیداں سے چوآخالصہ تک اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ فضل شہید فیڈر کو کلر سیداں سے شاہ خاکی پولیس چیک پوسٹ تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔منصوبے میں مین لائنوں میں اضافی کھمبے نصب کرنے کے بعد معیاری تار بچھائی جائیں گی جس پر چھ کروڑ کی لاگت آئے گی اور اس سے کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہو گا۔مقامی صارفین نے منصوبہ شروع کرنے پر واپڈا اور آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔
پنجاب کے معروف کبڈی کے کھلاڑی چوہدری شفقات زونا کے والد محترم چوہدری محمد زراعت انتقال کر گئے
Legendry Kabbadi player Ch Shafqat Zona father passed away
پولیس سٹیشن کلر سیداں میں تعنیات اے ایس آئی اور پنجاب کے معروف کبڈی کے کھلاڑی چوہدری شفقات زونا کے والد محترم چوہدری محمد زراعت انتقال کر گئے نماز جنازہ پنن وال پنڈ دادن خان میں ادا کی گئی جس میں کلر سیداں سے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد، ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ،ماسٹر محمد تاج، راجہ ندیم یونس، راجہ شمریز ،مسعودبھٹی، رستم علی محرر،خضر حیات ، طارق محمود، محمد طارق، اکرام الحق قریشی کے علاوہ بلدیاتی چیئر مینوں ،کونسلروں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تیسرا جواد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل
3rd Jawad memorial football final to be played at Mangal fc ground
تیسرا جواد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج شام 3بجے جواد فٹ بال کلب بمقابلہ لکی سٹار کلر سیداں منگال فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
راجہ ندیم احمد سپین اور دیگر ممالک کے چار ماہ کے دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے
Raja Nadim returns from European tour
چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد سپین اور دیگر ممالک کے چار ماہ کے دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ،وائس چیئر مین ٹھکیدار محمد بشارت،چوہدری توقیر اسلم، تنویر اختر شیرازی اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔