DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Lawyers allegedly attack and beat tehsildar at his office in Gujar Khan

گوجرخان ،وکلاء کا نائب تحصیلدار پر تشدد ، پٹواریوں اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے تحصیل آفس کو تالے لگا کر دفاتر بند کردیے

گوجرخان ،وکلاء کا نائب تحصیلدار پر تشدد ، پٹواریوں اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے تحصیل آفس کو تالے لگا کر دفاتر بند کردیے وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ اے ایس پی کو واقعہ کی درخواست بھی دے دی گئی اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت میٹنگ واقعہ کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار راجہ اشفاق نے تھانہ گوجرخان میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز دن اڑھائی بجے حسب معمول اپنے دفتر میں سرکاری کام کی انجام دہی کیلئے موجود تھا کہ اسی دوران پندرہ بیس وکلاء میرے دفتر میں داخل ہوئے جن میں سید منصور شاہ، راشد رشید، مرزا کامران عادل، فرحان آزاد ودیگرجن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں باہم صلاح ومشورہ ہو کر میرے دفتر میں داخل ہو کر مجھے لاتوں مکوں سے زود وکوب کیا اور میرے ٹیبل پر موجود فائل پھاڑ کر گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں اور کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اس دوران محمد اکرم، بلال اشرف، عبدالحفیظ نے منت سماجت کر کے ان سے میری جان چھڑائی اور جاتے ہوئے میرا موبائل فون چھین کر لے گئے اور دروازہ بند کر کے مجھے حبس بے جا میں رکھا وجہ عناد یہ ہے کہ بحکم عدالت جناب سہیل محمود سول جج گوجرخان بمقدمہ محمود حسین بنام وحید اقبال بطور کمیشن مقرر ہو کر رپورٹ عدالت ہذا میں داخل کی جو کہ میرٹ پر مرتب کر کے عدالت کے حکم کی تعمیل کی یہ وکلاء نے مجھ سے زبردستی اپنے حق میں رپورٹ مرتب کرانا چاہتے تھے اس رنجش کی وجہ سے میرے دفتر میں حملہ آور ہو کر مجھے مارا پیٹا اور کار سرکار میں مداخلت کی

Gujar Khan; Naib tehsildar Raja Ashfaq has registered a police case at Gujar Khan police station, in which he claims that around 15 to 20 Lawyers entered his office and beat him with kicks and fists. Raja Ashfaq  claims the Lawyers wanted him to a report in favour of them which he did not and he was attacked upon that.

سید عطاء حسین شاہ بخاری المعروف بابا سائیں مرچو قلندر ؒ بادشاہ اسلام پورہ جبر کے عرس مبارک کی تقریبات 5۔6۔7 مارچ

Sain Mirchoo urs mubarak to take place on 5/7 March

 قلندر دوراں حضور سید عطاء حسین شاہ بخاری المعروف بابا سائیں مرچو قلندر ؒ بادشاہ اسلام پورہ جبر کے عرس مبارک کی تقریبات 5۔6۔7 مارچ2019 کو زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید اعجاز حیدر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بابا سائیں مرچو قلندرؒ کو انعقاد پذیر ہوں گی سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر کے ممالک سے عقیدت مند بڑی تعداد میں ملک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ حضور سید عطاء حسین شاہ بخاری المعروف بابا سائیں مرچو قلندر ؒ بادشاہ نے شرقی گوجرخان کے علاقہ جبر میں قیام کیا اور اپنی زندگی میں دکھی انسانیت کی دلجوائی کی اور انہیں دین اسلام کی تعلیمات کی طرف راغب کیا آپ کی تعلیمات اور رشد و ہدایت کو سامنے رکھتے ہوئے سجادہ نشین پیر سید اعجاز حیدر بخاری بھی مخلوق خدا کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پرو گرام حسب سابق 4 اور 5 مارچ کو غسل تربت اور محفل میلاد پاک ہو گی۔5 مارچ رات کو محفل سماع اور 6 اور7 مارچ رات کو محفل شعر خوانی اور مشاعرہ کے پرو گرامز ہوں گے۔اس کے علاوہ میلہ ثقافتی پرو گرامز میں بیل دوڑ اور کبڈی اور گھوڑا ڈانس اور والی بال میچ ہوں گے۔ آپ کا عرس مبارک ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

استاد الشعراء نثار مرتضوی کی پہلی برسی گوجرخان شہرمیں منائی گئی

First death anniversary of Poet Nisar Murtazwi observed in Gujar Khan

استاد الشعراء نثار مرتضوی کی پہلی برسی گوجرخان شہرمیں منائی گئی، صدر انجمن شعرائے اہل بیت سید حبیب شاہ بخاری نے نثار مرتضوی کی تحقیقی ، علمی ، ادبی اور منظوم کاوشوں کو پوٹھوہار علم و ادب کا انمول سرمایہ قرار دیا، عبدالجبار دانش نے نثار مرتضوی کے منظوم کلام کو شائع کرنے کا عندیہ دیا، شیخ محمد منیر نے نثار مرتضوی کی تحقیقی خدمات پر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرکے شعروادب سے لگاؤ کا ثبوت دیا، علاقہ سرصوبہ شاہ، کونتریلہ ، دولتالہ، ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے شعری ذوق رکھنے والے درجنوں افراد نے ادبی خدمات پر نثار مرتضوی کو خراج تحسین پیش کیا، اور اس قسم کی ادبی محفلوں کے انعقاد کرنے پر اپنے جانی و مالی تعاون کا یقین دلایا۔

وارڈ نمبر19میں گزشتہ ستمبر سے گیس بند

Gas supply stopped since last September in Ward 9

وارڈ نمبر19کے رہائشیوں اظہرحسین ، ساجد محمود، زاہد پرویز، غلام مرتضیٰ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ وارڈ نمبر19میں گزشتہ ستمبر سے گیس بند ہے اکتوبر2018ء میں ایم پی اے پی پی آٹھ چوہدری جاوید کوثر کے پاس وارڈنمبر19کے رہائشی اپنے مسئلہ کے حل کیلئے گئے تو انہوں نے وعدہ کیا کہ آپ کا مسئلہ حل کریں گے اس دوران ہم نے درخواست وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو بھی ارسال کی وہ درخواستیں غلام سرور خان نے اپنے دستخط کر کے جی ایم سوئی نادرن گیس پائپ لائن راولپنڈی کوارسال کیں گزشتہ دو ماہ سے سپروائزر وسیم اور سپروائزر عباسی چکر لگا رہے ہیں مگر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہم اہلیان علاقہ راولپنڈی سوئی گیس آفس میں سینئر آفیسر سے ملے مگر ابھی تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا گیس میٹر لگے ہوئے ہیں مگر گزشتہ چار ماہ سے گیس بالکل بند ہے تمام وارڈ کے بل صرف کس چارج کے آرہے ہیں اور بروقت جمع کروا رہے ہیں اہلیان علاقہ نے اعلیٰ احکام سے وارڈ نمبر19میں گیس کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے

موجودہ حکمران عوام کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئے

Current government has failed in public hopes 

موجودہ حکمران عوام کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئے ہیں ، الیکشن میں تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹے وعدے اور جھوٹی امیدیں عوام کو دیں حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا مگر عملی طور پر تاحا ل مفلوج نظر آرہی ہے ، بجلی گیس اور اشیا ء خوردونوش میں آئے روز اضافہ نے عوام رہی سہی کسر نکال دی، گیس کے گھریلو صارفین کو بھی سب سے مہنگی یونٹ لگائی جا رہی ہے ، ایک ماہ کا بل 30 ہزار تک آ رہا ہے ، اتنی زیادہ قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں کہ گھریلو صارفین بھی کمرشل کی قیمت دے رہے ہیں ، اسی طرح بجلی کے قیمتوں میں باربار اضافہ کی وجہ سے بجلی بھی اتنی مہنگی ہو گئیں ہیں کہ گھریلو استعمال والی بجلی بھی کمرشل ریٹ پر پڑرہی ہے ، بجٹ میں الیکٹرونکس اشیاء کی قمیتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بجٹ سے قبل ہی دوکانداروں نے مزید مہنگی کر دیں ہیں حالیہ بجٹ غریب عوام کے لئے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے مہنگائی کا کمر توڑ بجٹ ہے ، عوام آگے ہی سفید پوش کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور رہی سہی کسر موجودہ بجٹ میں نکال دی گئی ہے ۔ 

گوجرخان، شہر کی نواحی آبادی محلہ ماسٹراں میں کئی روز سے پانی کی سپلائی نہ ہونے سے آبادی مکین سخت مشکلات

Mohalla Mastran villagers suffer with no water supply

 گوجرخان، شہر کی نواحی آبادی محلہ ماسٹراں میں کئی روز سے پانی کی سپلائی نہ ہونے سے آبادی مکین سخت مشکلات میں مبتلا ہیں اہل محلہ نے پوٹھوہارپریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ محلہ ماسٹراں میں کئی روز سے بلدیہ کی طرف سے سپلائی کیا جانے والا پانی محلہ ماسٹراں میں سپلائی نہ کیا گیا جس کے باعث محلہ ماسٹراں کے مکین سخت مشکلات میں مبتلا ہیں شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی کو یقینی بنا کر اہل محلہ کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

بسنت منانے پر پابندی انتہائی ضروری ہے

Kite flying season should not be allowed to take place 

گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر اور سینئر تاجر رہنما حاجی محمد اصغر قریشی نے حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت پر پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بسنت منانے پر پابندی انتہائی ضروری ہے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس اور انتظامیہ ان فیصلوں پر سختی سے علمدرآمد کرائے خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہونی چاہیے

Show More

Related Articles

Back to top button