DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered against two for life threat in village Baghjmiri

قتل کیس کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر ٹیلیفون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

قتل کیس کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر ٹیلیفون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ولید اختر سکنہ باغ جمیری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو درخواست میں تحریر کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرے رشتہ دار خضر اقبال،کلثوم بیگم،بلقیس بیگم سکنہ موضع بند میں قتل کر دیا گیا تھا جن کا مقدمہ بھی درج ہے۔گزشتہ روز مجھے میرے موبائل فون پر طارق نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے کہا کہ تم مدعی کیساتھ مل کر کیس کی پیروی کر رہے ہواور میرے رشتہ دار کا راستہ روکتے ہو میں تمہیں جان سے مار دونگا جبکہ 19 جنوری کو دوبارہ کال موصول ہوئی جس نے جاوید اویس نام سے اپنا تعارف کراتے ہوئے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ میں ایک گھنٹے میں آکر تمہیں کیس کی پیروی کا مزہ چکھاتا ہوں۔

Kallar Syedan; Waleed Akhtar has registered police report against man named as Tariq after he was given life threat over mobile phone in village Baghjmiri.

بجلی چوری کرنے پر صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Police case registered against Allah Ditta of village Baroota foe electricity stealing 

بجلی چوری کرنے پر صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔آئیسکو سب ڈویژن کی ٹیم جو لائن سپرنٹنڈنٹ جاوید اختر،جاوید بشیر اور محمود الحسن پر مشتمل تھی نے دوران چیکنگ اللہ دتہ سکنہ بروٹہ کے گھر کا بجلی میٹر چیک کیا تو دیکھا کہ مذکورہ صارف نے میٹر میں سوراخ کیا ہوا تھا جبکہ میٹر کے مین ٹرمینل بھی سپارک تھے جس پر ملزم کیخلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت استغاثہ مرتب کر کے تھانہ کلر سیداں ارسال کر دیا۔ 

غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران تین عددسی این جی سلنڈرز قبضے میں لے کر دو ڈرائیوروں کو پولیس کے حوالے

Drivers fined and handed over to police due to using low standard gas cylinders 

ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے اپنے عملے کے ہمراہ غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران تین عددسی این جی سلنڈرز قبضے میں لے کر دو ڈرائیوروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پنجاب ہائی وے پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی نمبری آر آئی ایس5 110 کے ڈرائیور امتیاز جبکہ سوزوکی گاڑی نمبری آئی ڈی ایف 4660 کے ڈرائیور نعیم اختر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے

 

Show More

Related Articles

Back to top button