DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Furious women hold protest over gas low pressure supply in Gujar Khan region

ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کی رہائشی متعدد خواتین کامقامی گیس دفتر میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہونے پر شدید احتجاج

ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کی رہائشی متعدد خواتین کامقامی گیس دفتر میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہونے پر شدید احتجاج ، خواتین نے احتجاج کے بعد پوٹھوہار پریس کلب میں آکر صحافیوں کو بتایا کہ کئی روز سے گیس کا پریشر بالکل زیرو ہے جس کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری میں سخت دشواری کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کی رہائشی خواتین نے گزشتہ شام مقامی سوئی گیس کے دفتر میں شدید احتجاج کرنے کے بعد پوٹھوہار پریس کلب میں آکر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ہاؤسنگ سکیم مسجد ابراہیم والی گلی میں اور دیگر ایریا میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جس سے ہانڈی روٹی کی تیاری بھی مسئلہ بنا ہوا ہے گھریلو کام کاج کیلئے ٹھنڈا پانی کے استعمال سے بیمار ہونے کا بھی خدشہ ہے ان خواتین نے مقامی نمائندوں کی بے حسی پر بھی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لیتے وقت گھر کی دہلیز سے نہیں ہٹتے جب عوامی مسئلہ سامنے آجائے تو یہ بھی غائب ہوجاتے ہیں فی الفور گیس پریشر کا مسئلہ حل کر کے ہماری مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

Gujar Khan; Furious women have held a protest over gas low pressure supply in housing scheme I, Gujar Khan region, The women held a press conference and told due to low gas pressure supply we can not cook food at home. The have asked gas authorities to take notice.

سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک واقعہ ہے,چوہدری محمدریاض

Ch M Riaz deplores Sahiwal incident 

سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں قانون کے محافظوں نے نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا اور معصوم بچوں کے سر سے والدین کا سایہ بھی چھین لیا حکومت ذمہ داروں کیخلاف جلد از جلد کارروائی کر کے کیفرکردار تک پہنچائے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیاچوہدری ریاض نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کرے یہ عوام کے کیسے محافظ ہیں جنہوں نے دن دیہاڑے معصوم شہریوں کوگولیوں کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس سے ہر شخص سہم گیا ہے کہ ملک میں قانون کے رکھوالے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں اور حکومتی نمائندے وزراء مشیر ان کے جھوٹے بیانات منظر عام پر آنے سے عوام میں مزید بے چینی پھیل رہی ہے فوری طور پر شفاف انکوائری کر کے اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو انجام تک پہنچا کر غمزدہ خاندان کو انصاف مہیا کیا جائے

عمران خان ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں

Ch M Azeem praises contribution of PM Imran Khan

حریک انصاف گوجرخان کے رہنما چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ عمران خان ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں گزشتہ ادوار کی لوٹ کھسوٹ سے ملکی معیشت کی جو ابتر حالت ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا جوامیج خراب ہوا اس کو بہتر کرنے میں عمران خان اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دیگر ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا دنیا کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ پاکستان میں ایک ایماندا ر اورمحب وطن رہنما اور جماعت برسراقتدار آچکی ہے اب پاکستان تیزی سے حقیقی تعمیر وترقی کے سفر کی طرف گامزن ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں پانچ پانچ سال برسراقتدار رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہ کرسکیں وہ اب تحریک انصاف کی صرف پانچ ماہ کی عوامی خدمت کو دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہیں ان کو اب اپنی سیاست کا سورج ڈوبتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تحریک انصاف کی خدمت کی سیاست سے پوری طرح مطمئن ہیں اور ان کا اعتماد تحریک انصاف پر پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکا ہے

انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایکشن لے مہنگائی کا طوفان برپاکرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں

Magistrate asked to take action against traders selling goods above set rates

گوجرخان ناجائز منافع خوروں کیخلاف مقامی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایکشن لے مہنگائی کا طوفان برپاکرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر کے من مانے ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے

گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کون حل کرے گا

Who will solve issues relating to Gujar Khan public ?

گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کون حل کرے گا مسائل حل نہ ہونے سے شہری آبادی مسائلستان کا منظر پیش کررہی ہے صفائی کا ناقص نظام سٹریٹ لائٹ خراب تجاوزات پانی کا مسئلہ تمام تر مسائل پر عوامی نمائندوں کی چشم پوشی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادی کو درپیش مسائل کوحل کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے

گوجرخان اندرون شہر سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Service road in need of major repairs

گوجرخان اندرون شہر سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حالیہ بارشوں سے گہرے گڑھوں میں پانی کھڑا ہونے سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی اے ایس پی دفتر کے سامنے سروس روڈپر گہرے گڑھوں سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے سڑک کی تعمیر کر کے عوام کی دشواوری کا خاتمہ کیا جائے 

تعزیت

پو ٹھو ہارپریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس احمد نواز کھو کھر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے ممبر شیخ صلاح الدین کے کزن شیخ محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس میں عامر وزیر ملک،ملک جا وید اقبال،نصیر ملک،عامر قریشی،اسد ملک،را جہ اسد محمود،خان قدیر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مر حوم روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمدا قبال سینئر نائب صدر غلام قمر نے مرزا شہزاد اکبر اورمرزامراد کی والدہ اور مرزا مختار کی ممانی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کااظہار کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button