Slough; Kashmiri community welcome President of Pakistan meeting with Dr Syed Nazir Gillani
ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی انکے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت عزت مآب جناب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
کشمیری حلقوں نے صدر پاکستان سے کشمیری راہنماء کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری لیڈر و صدر جموں کشمیر کونسل فار ہیومین رائٹسJKCHR کے صدر جناب ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی انکے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت عزت مآب جناب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ جس سے نہ صرف مسئلہ کشمیر پر پیش رفت حاصل ہو گی بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک مثبت پیغام جائے گا اور اس کے ستقبل میں بھی دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ کشمیری راہنماء ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کا آبائی تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر کی وادئ کشمیر سے ہے اور وہ برطانیہ یں مقیم ہیں۔ جہاں سے وہ کشمیر کازء کیلئے کام کرتے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں بھی انکے مکتوب جاتے ہیں۔وہ اس وقت کشمیر سے تعلق اہم اجلاسوں اور کانفرنسوں میں شرکت کیلئے پاکستان گئے ہوئے ہیں۔ جہاں انکے دورۂ پاکستان کے دوران 10 جنوری 2019 ء کو صدر پاکستان جناب ڈاکٹر محمد عارف علوی سے ملاقات کی۔ وہ صدر کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے ایوان صدر اسلام آباد گئے۔ جہاں ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ جو کشمیریوں کے لئے بھی بڑے فخر و صد افتخار اور اعزاز کی بات ہے۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریۂ پاکستان جناب ڈاکٹر علوی نے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ملاقات میں بھارتی سکیورٹی فورسیز کی جانب سے محکوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کشمیری حلقوں نے 26 جنوری ’’ بھارتی یوم جمہوریہ ‘‘ سے قبل اس ملاقات کو اہم قرار دیا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی نوزائیدہ حکومت کے دوران یہ پہلا بھارتی یوم جمہوریہ آ رہا ہے اور صدر مملکت سے کسی بھی کشمیری راہنماء کی یہ پہلی اولین اور تاریخی ملاقات ہے۔ کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو نفرت کے طور پر یوم سیاہ کے انداز میں مناتے ہیں کہ بھارتی جمہوریت محض ڈھونگ ہے۔ بھارت کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل عام کر رہا ہے۔ بھارت نے آج تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا اور انکی شہری آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے۔ صدر پاکستان سے ڈاکٹر نذیر گیلانی کی ملاقات سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کو تقویت ملی ہے۔
ڈرایئور ہوشیار ہو جاہیں سائیکل سواروں سے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔
Drivers warned to stay 3 meter away for cyclist
برطانیہ میں نئے قانون کے تحت سائیکل سواروں سے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں خلاف ورزی کرنے پر سو پاونڈ جرمانہ اور تین پینلٹی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔ حادثات سے بچنے کے لیے نئے قانون کے مطابق سائیکل سواروں سے ڈیڑھ میٹر دور رہیں اوراس دوری کا خیال آپ کو اوورٹیک اور پاسنگ کے دوران رکھنا ہوگا ورنہ سو پاونڈ اور تین پینلٹی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
پاکستانی کمیونٹی کے راجہ ارشد کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت
Condolences to Raja Arshad of Slough and Kallar Syedan on death of his uncle
پاکستانی کمیونٹی کے راجہ ارشد کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت۔ راجہ شوکت علی خان آف سہرمنڈی، سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ اور حاجی غلام اکبر آف منجوٹھہ گوجر خان، راولپنڈی پاکستان حال مقیم برطانیہ و دیگر نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی راجہ ارشد محمود کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے انکے ماموں جان حاجی راجہ عبدالقدوس آف تھوا خالصہ گلور، مٹور کہوٹہ، راولپنڈی پاکستان کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کے لئے فاتحۂ خوانی کی گئی۔ مٹور کی سماجی، کاروباری و دینی شخصیت راجہ عبدالقدوس چند روز قبل رضائے الٰہی سے وطن عزیز میں وفات پا گئے تھے۔ انکی نماز جنازہ یں سابق وزیر اعظم پاکستان و ممبر قومی اسمبلی ن لیگی راہنماء جناب شاہد خاقان عباسی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔ انکی وفات کی خبر سنتے ہی انکے بھانجے راجہ انصر و خاندان کے دیگر لوگ برطانیہ سے فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔ جہاں پر ان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
راجہ گلنواز خان کی بھاوج کا انتقال
Sister in law of Raja Gul Nawaz of Slough passed away
راجہ گلنواز خان اپنی بھاوج کے انتقال کی خبر سن کر آزاد کشمیر روانہ ہو گئے۔ کشمیری کمیونٹی نے گنواز خان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہیں ہیتھرو ائرپورٹ لندن سے رخصت کیا۔ گلنواز خان کی بھابھی صاحبہ برمنگھم برطانیہ میں مقیم تھیں جبکہ ان دنوں آزاد کشمیر گئی ہوئی تھیں۔ جہاں گزشتہ دنوں میرپور میں ان کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے سنیئر نائب صدر مشتاق ملک، چوہدری لیاقت و دیگر نے لالہ گلنواز خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے انکی بھابھی جان اور راجہ شمریز خان سے انکی ساس صاحبہ ( خوش دامن ) کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحۂ خوانی کی گئی۔ بعز ازاں لالہ گلنواز خان برطانیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے۔ انکے ہمراہ خاندان کے دیگر عزیز و اقارب بھی گئے ہیں۔