Kallar Syedan; Farmers joy as first winter rainfall continues in to 3rd day
تین دن کی مسلسل بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے باران رحمت سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
تین دن کی مسلسل بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے باران رحمت سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے یہ موسم سرما کی پہلی بارش ہے جو وقفے وقفے سے تین دن جاری رہی گزشتہ شب کو موسلا دھار بار ش ہوئی بار ش سے ندی نالوں میں بھی طویل عرصے کے بعد روانی دیکھی گئی کسانوں کے چہرے موسم سرما کی اس بارش سے کھل اٹھے ان کے مطابق یہ بار ش گندم کی فصل کے لیے نہایت مفید ہے رات گئے چلنے والے طوفان بادو باراں سے بعض علاقو ں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔
کلر سیداں کی حدود میں ضلع میر پور آزاد کشمیر کا بورڈ آویزاں کرنے پر کلر سیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا
Dadyal authorities take notice of installing sign board in Kallar Syedan
کلر سیداں کی حدود میں ضلع میر پور آزاد کشمیر کا بورڈ آویزاں کرنے پر کلر سیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر نے بتایا کہ کلر سیداں کی حدود میں میر پور اور آزاد کشمیر کا بورڈ آویزاں کرنے کی وجہ سمجھ سے بالا ہے پلالہ ملح خان تحصیل ڈڈیال کا حصہ نہیں وہاں آزاد کشمیر کا بورڈ بھی آویزاں نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج بدھ کے روز وہ اس صورتحال کا خود جائزہ لیں گے ادھر محکمہ مال کلر سیداں کے گرداور راجہ شاہد محمود اور حلقہ پٹواری نثار ستی نے بھی دھانگلی کا دورہ کیا انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات و شاہرات آزاد کشمیر نے جس جگہ پر آغاز حدود ضلع میر پور کا بور ڈ آویزاں کیا ہے وہ جگہ آ زاد کشمیر میں نہیں بلکہ کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ اور پٹوار حلقہ پنڈوڑہ ہر دو کا موضع پلالہ ملح خان ہے وہ اپنی رپورٹ تحصیل انتظامیہ کو پیش کریں گے۔
ملک سا جد یا سین ا یڈ و و کیٹ کا 8سا لہ بھتیجاا ر تا ز یا سین گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گیا
Nephew of Malik Sajid Yasin advocate passed away
ملک سا جد یا سین ا یڈ و و کیٹ کا 8سا لہ بھتیجاا ر تا ز یا سین گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گیا نما ز جنا ز ہ میں کلر با ر کو نسل کے نو منتخب صد ر سید سبط ا لحسن شا ہ،سر د ا ر نا صر محمو د ا یڈ و و کیٹ،سر د ا ر بشیر ا حمد ا یڈ و و کیٹ،یا سر بشیر ا یڈ و و کیٹ،عثما ن بھٹی ا یڈ و و کیٹ،ر ا جہ گلفر ا ز ا یڈ و و کیٹ،بلد یہ ممبر چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،عا بد حسین ز ا ہد ی،ملک ز بیر،مسعو د ا حمد بھٹی سمیت معز ز ین نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی۔