محکمہ واپڈا کی غفلت و لاپر واہی کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون میں لب سڑک پر بجلی کا ٹوٹا ہوا پول کسی وقت بڑھے حادثے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اعلیٰ علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کو جانے والی مصروف ترین روڈ بھون روڈ پر واقع ایک بجلی کا پول جو زمین سے اکھڑا ہوا ہے جس کو اعلیٰ علاقہ نے پتھروں کے سہارے کھڑا کیا ہوا جبکہ اس سڑک پر ایک پانچ منٹ بند گاڑی گزرتی ہے اگر یہ پول گر گیا تو کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے معززین علاقہ ملک حبیب الرحمن ،کونسلر ملک ناصر شہزاد،نمبردارملک فدا ،ملک عاصم ،ملک ندیم اور دیگر معززین علاقہ نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بجلی کے اس پول کو فی الفور ٹھیک کیا جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونماء ناں ہو۔
Kahuta; Their is public safety concern over falling electricity poll in village Boon in union council Hothla, The electricity poll which was leaning was fixed by laying stones around it, local villagers have asked local electricity authorities to take notice and fix the poll before some one is killed.
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کے اعزاز میں فخر گوجرانوالہ لالہ اسدپاپا جندران کی طرف سے دعوت
MNA Lala Asad Papa holds reception for Raja Sagheer Ahmed
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کے اعزاز میں فخر گوجرانوالہ لالہ اسدپاپا جندران کی طرف سے دعوت ۔ دیگر معززین کی بھی شرکت ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فخر گوجرانوالہ لالہ اسدپاپا جندران نے ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں چوہدری علی جندران ،چیئرمینUC-40 لالہ لقمان مون جندران،سابقلالہ شکیل جندران ایڈوکیٹ سمیت دیگرمعززین شریک تھے ۔فخر گوجرانوالہ لالہ اسدپاپا جندران نے اپنے میزبان ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے میزبان فخر گوجرانوالہ لالہ اسدپاپا جندران کا شکر یہ ادا کیا ۔
جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کی خوشدامن (ساس) محترمہ وفات پا گیں۔مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں نتھوٹ میں ادا کیا گیا
Mother in law of Raja Gulzar Ahmed passed away in village Nathot
جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کی خوشدامن (ساس) محترمہ وفات پا گیں۔مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں نتھوٹ میں ادا کیا گیا۔نمازے جنازہ ممتاز عالم دین امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری نے پڑھائی نمازے جنازہ میں چیئرمین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،ممبر ان ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،مولانا حافظ ممتاز حسین ،چیئرمین یونین کونسل دوبیر ن خوردراجہ ظفر اقبال بگہاروی ، وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود ، کونسلر حاجی محمد جہانگیرمغل ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،کونسلرسید صداقت حسین شاہ ، سید رجب حسین شاہ ، راجہ فیصل محمود آف نوگراں ، راجہ ماجد در یوٹ وارث ، رضوان جنجوعہ دریوٹ وارث، صحافی فیصل صغیر راجا،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔
تعزیت
سابق سٹی ناظم حاجی راجہ جہان عالم کی وفات پر سابق وفاقی وزیر سنیئر ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان بابر اعوان ایڈوکیٹ کا اظہار تعزیت۔سابق سٹی ناظم راجہ غازی امان اللہ کے بڑھے بھائی ،راجہ امتیاز عالم ، راجہ انتخاب عالم اور راجہ رشید عالم کے والد محترم سابق سٹی ناظم کہوٹہ و صدر انجمن تاجران کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم کی وفات پر سابق وفاقی وزیر سنیئر ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان بابر اعوان ایڈوکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مر حوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ۔