Kallar Syedan; The construction and commerce department, Azad Kashmir, makes a new dispute by setting up Distt Mirpur district sign in Kallar Syedan territory.
محکمہ تعمیرات و شاہرات آزاد کشمیر نے کلر سیداں کی حدود میں ضلع میرپور کا بورڈ نصب کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا،
محکمہ تعمیرات و شاہرات آزاد کشمیر نے کلر سیداں کی حدود میں ضلع میرپور کا بورڈ نصب کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کلر سیداں کے اہلکاروں نے چند برس قبل دریائے جہلم کے غربی کنارے پر کلر سیداں کی حدود ختم ہونے سے چند سو میٹر قبل ہی اختتام حدود کلر سیداں کا بورڈ نصب کیا تھا جس کے بعد محکمہ تعمیر ات و شاہرات نے دریائے جہلم کے شرقی کنارے پر اپنی حدود میں ضلع میر پور کا بورڈ نصب کیا تھا جسے اب اچانک تبدیل کر دیا گیا اور یہ بورڈ کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ کے گاؤں پلالہ ملاح خان کی حدود میں آ کر نصب کر دیا گیا۔تحصیل دفتر کلر سیداں کے ہیڈ پٹواری صوفی بشیر خان سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ آزاد کشمیر کے اہلکاروں نے جس جگہ پر ضلع میر پور کی حدود کا بورڈ آویزاں کیا ہے وہ جگہ آزاد کشمیر میں شامل ہی نہیں بلکہ وہ کلر سیداں کی ریونیو اسٹیٹ کا حصہ ہے اور وہاں آزاد ریاست جموں کشمیر اور ضلع میر پور کا بورڈ نصب کرنا سمجھ سے بالا ہے اور یہ صورتحال منگل کے روز تحصیل حکام کے نوٹس میں لائی جائے گی ۔ادھر متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار ریجن کے آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے بھی کلر سیداں کی حدود میں میر پور کا بورڈ نصب کرنے کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دریا کا غربی کنارہ کلر سیداں کے دیہات پر مشتمل ہے اور وہاں آزاد ریاست کا بورڈ نصب کرنا پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو از خود اس بورڈ کو اتار دینا چاہئیے انہوں نے آ زاد کشمیر حکومت سے بھی اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Kallar Syedan; The construction and commerce department, Azad Kashmir, makes a new dispute by setting up Distt Mirpur district sign in Kallar Syedan territory of village Palala Mullah Khan, union council Samot.
The local authorities were asked bout the sign board and said we have no idea why construction and commerce department, Azad Kashmir did this as this not their territory.
سانحہ ساہیوال سے کئی سوالوں نے جنم لیا ہے ۔راجہ پرویز اشرف
Raja Parvez Ashraf deplores Sahiwal incident
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور حکومت کا فرض ہے ،سانحہ ساہیوال سے کئی سوالوں نے جنم لیا ہے ۔نوجوان تاجر شیخ طاہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے علاقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرراجہ خرم پرویز، محمد اعجاز بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کلر سیداں میں کاروبار کرنے والے نوجوان تاجر شیخ طاہر کو سر شام ہی ڈکیتی کی ایک واردات میں ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا اس کے بھائی ابرار کو زخمی کیا رقم لوٹی اور فرار ہو گئے اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جس سے ان کے خاندان تاجروں اور علاقہ بھر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے سانحہ ساہیوال کا ذکرکر تے ہوئے کہا کہ اس سے پوری قوم میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے وزرا کے مختلف بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور کئی سوالات جنم لے چکے ہیں ۔حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
چوہدری محمد ریاض کی رسم قل گاؤں مل اعوان میں ادا کی گئی
Dua e Qul observed for late Ch M Riaz observed in village Mal Awan
واہ کینٹ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پنجا ب پولیس کے اے ایس آئی چوہدری محمد ریاض کی رسم قل گاؤں مل اعوان میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی چوہدری محمد جمیل، انسپکٹر رانا ذوالفقار، چوہدری محمد خالد، چوہدری اشفاق، چوہدری توقیراسلم، راجہ جہانگیر اختر بھٹی، چوہدری جمیل وارثی اور دیگر نے شرکت کی ۔
سردار محمد اسحاق خان ایڈووکیٹ کی سالانہ برسی کی تقریب کلر سیداں کے قریب سروہا میں ادا کی گئی
Death anniversary of late Sardar M Ishaq Khan observed in Saroha
ملک کے معروف قانون دان سردار محمد اسحاق خان ایڈووکیٹ کی سالانہ برسی کی تقریب کلر سیداں کے قریب سروہا میں ادا کی گئی جس میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود، راجہ قمر مسعود، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین عباس، راجہ ظفر محمود، مفتی محمد اکبر اویسی،احسان الحق قریشی،مسعود بھٹی ،راجہ طارق محمود ،پرویز اختر منہاس، سردار صلاح الدین اور دیگر نے شرکت کی ۔
حاجی محمد ظہراب کی رسم چہلم ڈھوک سنگال چوآخالصہ میں ہوئی
Dua e Chellum observed for late Haji M Zehrab in Dhok Sangal, Choa Khalsa
بابو راجہ محمد عجائب کے بھائی حاجی محمد ظہراب کی رسم چہلم ڈھوک سنگال چوآخالصہ میں ہوئی جس میں چیئر مین سید راحت شاہ، راجا ظریف،راجہ قمر مسعود،راجہ داؤد اکبر، ماسٹر خطاب حسین ،حاجی محمد یاسین اور دیگر نے شرکت کی ۔