Takal; Dhok Kassi road works fail to materialise despite election promises
ٹکال ڈھوک کسی کی سڑک کی تعمیر اہلیان ڈھوک کسی کے لیے ایک خواب بن گیا

ٹکال ڈھوک کسی کی سڑک کی تعمیر اہلیان ڈھوک کسی کے لیے ایک خواب بن گیا کئی برسوں سے سیاسی نمائندوں اور حکمرانوں نے اس سڑک کو بنانے کے وعدے کیے جارہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہوا عوامی حلقے نو منتخب ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور قومی ممبر راجہ پرویز اشرف سے امید کررہے ہیں کہ وہ اپنی مٹی سے وفا کرتے ہوئے اہلیان ڈھوک کسی کے اس پرانے اور دیرنیہ مطالبے اور مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے علاقہ کے معززین راجہ ناصر ،راجہ زاہد ،راجہ قصیر ،راجہ عدیل نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دانستہ طو ر پر سڑک کو تعمیر نہیں کیا جارہا اہلیان ڈھوک کسی اس روڈ کی وجہ سے انتہائی پریشانی سے دوچارہیں اس لاوارث سڑک کو کوئی بھی حکومتی ممبران توجہ نہیں دے رہا جو عوامی نمائندگی کا دعوی کرتے تھے کہ ڈھوک کسی کی عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گئے وہ ان کے بنیادی مسائل سے بے خبر ہیں
محمد مقصود کی بہن،ماسٹر حاجی قربان حسین کی بھاوج انگلینڈ میں انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ حیال میرگالہ میں اداکی گی
Sister of M Maqsood passed away in UK buried in her native village of Hayal Mirgala
محمد مقصود کی بہن،ماسٹر حاجی قربان حسین کی بھاوج انگلینڈ میں انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ حیال میرگالہ میں اداکی گی نمازجنازہ علامہ صاحبزادہ نے عاصم شریف پڑھائی،نماز جنازہ میں ڈاکٹر مجیب الرحمن،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید،جنرل کونسلر غضنفر مغل،جنرل کونسلر عبدالقیوم ،سابق چیئرمین محمد شریف بھٹو،عبدالقدوس بٹدیگر سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔