DailyNews
Rawalpindi; People in every sector have to play their role in controlling the country’s growing population,Population dept
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر شعبہ کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

ضلعی آفیسر بہبودآبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن نے تحصیل راولپنڈی کے نکاح خواں حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر شعبہ کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ ماں کا بچے کو پوری مدت تک دودھ پلانا اسلام کا وہ زریں اصول ہے جس کے باعث پیدائش میں قدرتی وقفہ کی بنیاد رکھی جاتی ہے اس عمل سے ہر بچے کو پرورش کا مناسب وقت ملتا ہے اسی طرح اسلام میں کئی ایسے احکامات ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم بہترین اور صحتمند خاندان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں انھوں نے علما پر زور دیا کہ وہ ان زریں اصولوں کو عوام میں اجاگر کریں تاکہ صحتمند اور خوشحال خاندان کی تکمیل کے لئے ان اسلامی اصولوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے اس موقع پر تحصیل آفیسر راولپنڈی اظہر محمود بھی موجود تھے