Kallar Syedan; Notorious 2km Kallar Bazaar traffic situation still not resolved despite efforts of traffic warden
کلر سیداں شہریوں کے عدم تعاون نے سٹی ٹریفک پولیس کے لیے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دے دیا
کلر سیداں شہریوں کے عدم تعاون نے سٹی ٹریفک پولیس کے لیے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دے دیا،ٹریفک وارڈن سارا دن ٹریفک کے بے قابو ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں مگر اندرون شہر دو کلو میٹر کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے ۔پنڈی چوآ روڈ کے فٹ پاتھوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ورکشاپیں قائم ہیں سڑ ک کے دونوں اطراف بے ترتیبی سے کھڑے سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل آمدورفت میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔جس کی وجہ سے مین شاہراہ سے مسافر اور دیگر گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ،صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک گاڑیاں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں اور ٹریفک وارڈنز کی کوششوں کے باوجود ٹریفک کو رواں رکھنا دشوا ر ہو گیا ہے ۔جس کے ذمہ دار کلر سیداں کے وہ شہری ہیں جو سڑک پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے گھنٹوں غائب رہتے ہیں مقامی شہریوں نے سڑک بند کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
Kallar Syedan; The Kallar bazaar 2km traffic situation has still not changed despite Millions of Rps spent on nearby bypass and traffic warden deployed all day to control the traffic.
the local authorities doing everything possible the local motorbike riders and car and vans park them and disappear in to bazaar, now the local public are demanding for drastic action to be taken against the law breaking motorist.
وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کی بھابھی کو گاؤں تریل میں سپردخاک کر دیا گیا
Sister in law of Zaffar abbass Mughal passed away in village Tarrail
وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کی بھابھی کو گاؤں تریل میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیئر مین محمد زبیر کیانی، چیئر مین سید راحت علی شاہ، سید فضل عباس ایڈووکیٹ، سید مدا ح حسین شاہ، ملازم جعفری، راجہ غلام قنبر ،واجد جعفری، شبیر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی ۔
موہڑہ پھڈیال کے ملک محمد الطاف کی والدہ انتقال کر گئیں
Mother of Malik Mohammad Altaf passed away in Morra Phadiyal
موہڑہ پھڈیال کے ملک محمد الطاف کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود کے علاوہ مسعود احمد بھٹی، راجہ داؤد اکبر، صوبیدار غلام ربانی ، فیاض کیانی، ڈاکٹر ربنواز، سردار صلاح الدین احمد،راجہ محمد اقبال، صوفی محمد ارشد، راجہ اختر پپا،راجہ ناصر منہاس، ماسٹر محمد ظہیر، ماسٹر محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔
چوآخالصہ میں سید اسجد علی شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Wife of Syed Asjad Ali Shah passed away in Choa Khalsa
چوآخالصہ میں سید اسجد علی شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، سید آصف علی شاہ، سید عدنان نقوی، شیخ قلب عباس جعفری، شیخ سعید احمد، اسحاق حیدری اور دیگر نے شرکت کی ۔
حاجی ظفیر احمد فرانس میں انتقال کر گئے نماز جنازہ ہفتہ کے روز گاؤں سدا کمال میں ادا کی گئ
Haji Zafeer Ahmed who passed away in France buried in his native village of Choa Khalsa
معروف ریٹائرڈ مدرس الحاج ماسٹر نور عالم مرحوم کے فرزندحاجی ظفیر احمد فرانس میں انتقال کر گئے نماز جنازہ ہفتہ کے روز گاؤں سدا کمال میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ،چیئر مین پرویز قادری، ٹھیکیدار محمد بشارت، چوہدری ذوالفقار، حاجی غلام ظہیر، چوہدری وقاص گجر،قاضی مظہر الحق اور دیگر نے شرکت کی