Slough; Death anniversary of Thekadar Haji Faiz Ali of Bewal observed in Slough
ٹھیکدار حاجی فیض علی مرحوم کے سالانہ ختم کی محفل سلاو میں منعقدہوئی
سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی چوہدری صفدر حسین اور چوہدری یاسر علی کے والد سابق کونسلر یونین کونسل بیول ٹھیکدار حاجی فیض علی مرحوم کے سالانہ ختم کی محفل سلاو میں منعقد ہوئی ۔ ختم پاک کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی اس کے بعد مرحوم ٹھیکدار حاجی فیض علی مرحوم کی بخشش کے لیے خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے خصوصی دعا کی ۔ حاجی فیض علی مرحوم یونین کونسل بیول میں کونسلر بھی رہے اور ہر طرح کے بزنس میں وسیع تجربہ رہے تھے بیول کے مشہور بزنس مینوں میں ان کا شمار ہوتا تھا کم عمری میں ہی بزنس کے ساتھ منسلک ہو گئے تھے بزنس کے سلسلے میں پورے پاکستان میں جاتے رہے ۔ بزنس کے علاوہ زمینی معاملات میں بہت ماہر سمجھے جاتے تھے اکثر لوگ اور پٹواری حضرات بھی ان سے صلاح مشورہ کرتے تھے آج بھی یونین کونسل بیول کے لوگ ان کی کمی کو محسوس کرتے ہیں ۔