Sir sooba shah; Choa Khalsa butchers accused of having slaughter house at their residential homes
چوآ خالصہ میں قصابوں نے گھروں کو ذبحہ خانہ بنا لیا شہریوں کا احتجاج

چوآ خالصہ میں قصابوں نے گھروں کو ذبحہ خانہ بنا لیا شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق سرکای ذبحہ خانہ نہ ہونے کی وجہ سے چوآ خالصہ کے قصاب جانور گھروں میں ذبح کرنے لگے جانوروں کے فضلات اور لہو نالیوں میں پھینکنے پر نکاسی آپ کا مسلہ شدت اختیار کر گیا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ حیوانات کی ملی بھگت سے چوآ خالصہ میں قصابوں نے اپنے گھروں جانوروں کے ذبحہ خانے میں تبدیل کر دیا ہے جس سے محلے کی نالیاں لہو اور جانوروں کے فضلات سے اٹک جاتی ہے اور محلے میں صفائی ستھرائی کا بھی کوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے نالیوں میں کھڑا لہو شدہ بدبو دار پانی سے وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں اس سلسلے میں اہل محلہ نے محکمہ صحت سے بھی رجوع کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی شہریوں نے میٹ سیکشن جسکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی قائم مذبحہ خانوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ قصاب مضر صحت جانوروں کوذبحہ نہ کر سکے لیکن چوآ خالصہ میں اس طرح کی کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لا ئی جاتی جس کی وجہ سے قصاب لاغر اور غیر صحت مند جانور گھروں میں ذبحہ کر کے بازار میں فروخت کر دیتے ہیں شہریوں نے ڈی سی اوراولپنڈی ،اے سی کلرسیداں اور متعلقہ احکام سے سنحت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
صوبیدار میجر(ر)فضل محمد انتقال کرگے ان کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ میرگالہ منگرال میں اداکی گی
Subaidar Major r Fazal Ahmed passed away in Mirgala Mangral
پنڈمیرگالہ معروف نعت خوان محمد آفتاب چشتی ،محمد جمیل (حال مقیم انگلینڈ)محمدشتیاق بوبی (حال مقیم ہانگ کانگ) محمدالطاف کے والد حاجی جان محمد ،حاجی محمد شفیق کے بھائی انسپکٹر محمد یعقوب کے ماموں صوبیدار میجر(ر)فضل محمد انتقال کرگے ان کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ میرگالہ منگرال میں اداکی گی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے بھی اپنا ہاتھ دیکھتے ہوئے لوگوں کی جیبوں کا صفاء کردیا ۔
محمد فاضل انگلینڈ میں انتقال کرگے تھے ان کی نمازجنازہ نمب میرگالہ میں ادا کی گی
M Fazal passed away in UK buried in his native village Namb Mirgala
چوہدری میرقابل کے بھائی سابق کونسلر چوہدری یامین کے کزن محمد فاضل انگلینڈ میں انتقال کرگے تھے ان کی نمازجنازہ نمب میرگالہ میں ادا کی گی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔