DailyNewsKahuta

Kahuta; Dr Fauzia holds seminar at Kahuta club

کہوٹہ کلب میں فیملی ہیلتھ کلینک کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ ،تحصیل آفیسر احمد خان کے زیر اہتمام ایک سمینار

ہم سب نے ملکر چیف جسٹس کے مشن کو آگے لیکر جانا ہے بڑھتی ہوئی آبادہ سے ہمارے ملک میں معاشی ،معاشرتی ، اخلاقی اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں نو بیاہاتا جوڑوں کی زندگی کے ہر معاملے میں پلاننگ کی ضرورت ہے تاکہ ایک خوشحال خاندان جنم لے سکے ایک خوشحال خاندان ایک ترقی یافتہ قوم کا ضامن ہے زندگی کے ہر کام میں پلاننگ کامیابی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی بڑھتی ہوئیّ آبادی پر فوری توجہ کی مہم کے حوالے سے کہوٹہ کلب میں فیملی ہیلتھ کلینک کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ ،تحصیل آفیسر احمد خان کے زیر اہتمام ایک سمینارسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل (ر) ظفر عباسی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر راولپنڈی شیریں سخن،چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر ے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینارمیں نو بیا ہتا جوڑوں کے علاوہ ڈاکٹر آصف بٹ، ڈاکٹر نمرہ ، ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ،صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ،تحصیل سوشل آفیسر راجہ ذکا اللہ ، حاجی محمد ارشد کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی جبکہ 25نوبیاہتا جوڑوں نے بھی شرکت کی معززین نے کہا کہ پانی اور آبادی بہت بڑا مسلہ ہے جسکی نشاندیہی چیف جسٹس نے احسن انداز میں کی پاکستان میں سالانہ 55لاکھ آبادی بڑھ رہی ہے اس بڑھتے ہوئے رحجان کو خاموشی سے ختم نہیں کیا جا سکتا اگر بچے پیدا کرنے ہیں تو ایک اچھا باپ اور ماں بھی بننا ہو گا اگر ہم دینی تعلیم پر توجہ دیں تو اتنے مسائل پیدا نہ ہوں یہ سیمنار راولپنڈی میں سب سے پہلے منعقد کیے گے ۔

اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کا ار م سکول و کالج کا دورہ

Kahuta police officials visit Iram school and college 

اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کا ار م سکول و کالج کا دورہ ۔سکول کے سیکورٹی انتظامات کو سراہا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ارم سکول اینڈ کالج میں ایک سمینار کے بعد ASPتھانہ کہوٹہ سعود خان اور SHOتھانہ کہوٹہ سر دار ذوالفقار احمد نے سکول کا دورہ کیا اس موقع پر چیف آفیسر مخدوم احمد بلال ،پر یس کلب کہوٹہ کے صحافیوں کے دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔پرنسپل ارم کالج و صدر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم جنجوعہ نے اپنے آفس میں لگے ہوئے سیکورٹی کیمرے بھی دیکھا ئے جن کو دیکھ کر ASPتھانہ کہوٹہ سعود خان اور SHOتھانہ کہوٹہ سر دار ذوالفقار احمدسکول کے سیکورٹی انتظامات کو سراہااس موقع پر پرنسپل ارم کالج و صدر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم جنجوعہ اپنے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ریفریشمنٹ بھی اہتمام کیا جس پر تمام مہمانوں نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button