DailyNewsGujarKhan

Changa Bangyal; M Rizwan of village Sabbar robbed by armed men near Mal Awan

یو سی چنگا بنگیال موضع صبر کے نوجوان کو مسلح اشخاص نے دن دیہاڑے لوٹ لیا

یو سی چنگا بنگیال موضع صبر کے نوجوان کو مسلح اشخاص نے دن دیہاڑے لوٹ لیا ۔،محمدرضوان اپنے گاوں صبر سےدن تین بجے مل اعوان کی جانب کسی کام کے لئے گیا جب وہ واپس اپنے گاوں کی جانب آ رہا تھا رستے میں مل اعوان سے حبیب چوک کی جانب آتے ہوئے ویران جگہ پر اسے رستے میں تین مسلح افراد نے روکا اور اس سےموبائل نقدی اور موٹر سائکل چھین کر فرار ہو گئے۔

بیول میں کھاد مہنگے داموں فروخت کی جا رہی

Bewal; Fertilisers being sold at higher price in Bewal region

بیول میں کھاد مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔ موسم سرما کی بارش کے ساتھ ہی گندم کی فصل کی ببہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے کسان اور زمیندار لوگ اپنی فصلوں میں یوریا کھاد ڈالتے ہیں کیونکہ اب یہ کھاد خریدنا مجبوری بن جاتا یے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئےڈیلرکھاد مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں بیول اور اس کے گردو نواح میں یوریا کھاد کی درج قیمت کے بجائے اضافی قیمت وصول کی جا رہی یے جس سے کسان اور زمیندار پریشانی کا شکار ہیں اور محکمہ زراعت سے اپیل کی یے کہ اسکے خلاف ایکشن لیا جائے اور کھاد درج قیمت پر فروخت کی جائے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button