Chairman union council Choa Khalsa, Syed Rahat Ali Shah left disappointed after the cancellation of Kallar Syedan to Dhungalli road work
کلر دھانگلی سڑ ک کے منصوبے کو ختم کرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار
چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے کلر دھانگلی سڑ ک کے منصوبے کو ختم کرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد کو کلر سیداں کے راستے آزادکشمیر کے علاقوں ڈڈیال، پلاک، چکسواری ، راجدھانی ،ناڑ ، گلپور کو ملاتی ہے بلکہ یہ سڑ ک سی پیک کے تحت منگلا میر پور ،مظفرآباد ،مانسہرہ ایکسپریس وے کو بھی لنک کرتی ہے اس کی تعمیر کے منصوبے کو موجودہ حکومت نے ختم کر کے لاکھوں لوگوں کے لیے سفری مشکلات کو جنم دیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے اس کی منظوری دی تھی سروے بھی مکمل ہو چکا تھا منصوبہ منظوری کے مراحل سے گزر چکا تھا شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ اپریل میں اس کا سنگ بنیاد رکھنا تھا مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے تعمیراتی کاموں پر پابندی کے باعث یہ منصوبہ شروع نہ ہو سکا جسے اب موجود وفاقی حکومت نے سرے سے ختم کر دیا ہے ۔جس سے نہ صرف تحصیل کلر سیداں بلکہ شرقی گوجرخان اور آزاد کشمیر کے درجنوں دیہات و قصبات میں آباد لاکھوں لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر نظر ثانی کریں اور اس کی بحالی کا اعلان کر کے لاکھوں لوگوں کی دعائیں لیں ۔
Kallar Syedan; Chairman union council Choa Khalsa, Syed Rahat Ali Shah has shown his disappointment after the cancellation of Kallar Syedan to Dhungalli road work. The project was launched by PML-N but cancelled by election commission who have cancelled all the development projects in Pothwar region.
مسلم لیگ ن کے کارکن حوصلہ نہ ہاریں قیادت کی طرح حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں
PML-N supporters urged to stand up and fight in current political crisis
آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن حوصلہ نہ ہاریں قیادت کی طرح حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،ہر تاریکی کے بعد سویرا طلوع ہو کر رہتا ہے ،قیادت اور مسلم لیگ ن کا راستہ سازشوں کے ذریعے زیادہ عرصے تک روکا نہیں جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کلر سیداں میں شیخ توقیر، شیخ ندیم احمد، شیخ حسن سرائیکی ، ملک اکمل اسحاق، خان شبیر اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اٹھا لیں صرف مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہی عوام کے مسائل حل کئیے گئے تعمیر و ترقی کے کام ہوئے بجلی اور سڑکوں کے کام کئیے گئے مسلم لیگ ن نے دھرنوں کے ذریعے جمہوریت کا راستہ نہیں روکا اپوزیشن آ ج چاہے تو پی ٹی آئی کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں کریں گے ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں اس کا تسلسل چاہتے ہیں ۔عمران خان نے لوگوں کو نئے پاکستان اور تبدیلی کے نام پر جو خواب دکھائے تھے عمران خان آج ان کو پورا کریں ۔مخالفین کو گالیا ں دینے چور ڈاکو کہنے سے نظام مملکت نہیں چلایا جا سکتا اس کے لیے غور و تدبر اور حکمت عملی درکا ر ہے جو پی ٹی آئی کے وزراء میں موجود نہیں ۔وزراء کی نا اہلی ہی حکومت کو لے ڈوبے گی ۔
انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے صدر سید سبط الحسن شاہ نقوی اور دیگر کو دلی مبارکباد
Syed Sabat Ul Hassan Shah Naqvi congratulated on his unopposed election victory
پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما راجہ قمر مسعود نے کلر سیداں بار کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے صدر سید سبط الحسن شاہ نقوی اور دیگر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا اپنے داخلی اتحاد کی بدولت ہی انصاف کی جلد فراہمی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وکلا کے درمیان اختلافات سے بینچ اور بار کی خدمت نہیں کی جاسکتی کلر سیداں کے وکلا نے باہمی اتحاد سے اس بار بلا مقابلہ انتخاب کر کے بہترین مثال قائم کی ہے اس میں کسی کی فتح یا شکست نہیں وکلا اور ان کے مقاصد کو فتح ملی ہے۔وکلا کا یہ اتحاد آئندہ بھی برقرار رہنا چاہئیے اسی میں وکلا کی بھی بہتری ہے ۔
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرو ر خان کلر سیداں سمیت پوٹھوار ٹاؤن اور قانون گو ساگری میں بنیادی سہولتوں کے فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں
Ghulam Sarwar Khan praised for his contributions in Sagri and Pothwar town
پاکستان تحریک انصاف یوسی مغل کے رہنما چوہدری شکیل وینس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرو ر خان کلر سیداں سمیت پوٹھوار ٹاؤن اور قانون گو ساگری میں بنیادی سہولتوں کے فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جاہیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق حکمرانوں نے محکمہ صحت اور تعلیم پر جان بوجھ کر کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے یہ ادارے زبوں حالی کا شکار ہو گئے۔
دوران بجلی چیکنگ مسمی تنویر اختر کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج
Police case registered against Tanvir Akhtar for stealing electricity
آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ نے دوران بجلی چیکنگ مسمی تنویر اختر کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔لائن سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مذکورہ صارف کے گھریلو میٹر کو چیک کیا گیا تو اس میں سوراخ کیا گیا تھا جو کہ بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے۔