منشیات کے بڑھتے ہوئے روحجان کو روکنے کے لیے ارم سکول وکالج کہوٹہ میں سمینارجبکہ اس سے قبل اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذالفقار ،چیف آفیسر مخدوم احمد بلال کی قیادت میں تھانہ کہوٹہ سے ارم سکول وکالج تک واک کا اہتمام بھی کیا گیاواک میں بڑی تعداد میں طالب علموں ،معززین علاقہ صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی شرکاء واک نے کتبے اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر منشیات کی لعنت سے بچنے سے آگاہی کے حوالہ سے لکھا گیا تھا پرنسپل ارم کالج و صدر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت سے بچنے کے لیے پولیس اور سول سوسائٹی کو ملکر کام کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ اسلا م سے دوری کی وجہ سے بھی اس میں اضافہ ہوا سکولوں کالجوں میں یہ سلسلہ پہنچ چکا ہے اس مافیا کے خلاف منظم کاروائی ضروری ہے اے ایس پی سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذولفقار نے آگاہی مہم کے حوالے سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی سے ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ہے پولیس تھانہ کہوٹہ نے اس کا خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے کئی کامیاب کاروائیاں کی گئی ہیں سول سوسائٹی اور پولیس ملکر اس پر قابو پا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ جو بچے اس نشے کے راستے مین چلا گیا اسکا معاشرے میں کوئی مقام نہیں رہتا نمبر دار راجہ ندیم، میڈم ارم وسیم و دیگر اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذولفقار کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اے ایس پی کہوٹہ کی قیادت میں شرکاء واک جب میں بازار سے گزرے تو شہریوں نے گلپاشی کی اور بھرپور استقبال کیا اے ایس پی کہوٹہ نے کہا کہ دیگر کالجز اور سکولوں میں بھی ایسے سیمنار منعقد ہونے چاہیے
موجودہ حکومت تمام وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں
Current governments promises are disappointing, Sajjad Satti
سجاد ستی چیئرمین یوسی کھڈیوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تمام وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ملک کی عوام کی تمام امنگوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے ۔مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے عام آدمی زندگی عذاب بن گئی ہے چند ماہ میں ہی موجود حکومت نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سجاد ستی چیئرمین وصدر مسلم لیگ ن یوسی کھڈیوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی ۔ڈرومائی انداز میں چھاپہ مار کربیورراجگڑھ کا رہائشی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
Drug dealer from Bior arrested by police
منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی ۔ڈرومائی انداز میں چھاپہ مار کربیورراجگڑھ کا رہائشی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقارعلی کی خصوصی ہدایت پر SIسردار عنصر نے چھاپہ مار کر ملزم کو 500سو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر کے 9Bکا پر چہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقارعلی کی خصوصی ہدایت پر SIسردار عنصر نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر پنجاڑ چوک الکیان ہوٹل کے پاس ملزم عمران ولد بہادر علی قوم سدھن سکنہ راجگڑھ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ملز م کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کر کے 9Bکا پر چہ درج کر دیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر نے پر اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان، ایس ایچ او سردار ذوالفقارعلی کی خصوصی ہدایت اور SIسردار عنصرکی کارکر دگی کو سراہا ہے ۔