Kallar Syedan; Gas load shedding leads public with no choice but using hotels
کلر سید اں کے ر ہا ئشیو ں کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا
کلر سید اں کے ر ہا ئشیو ں کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو خو ا تین کو شد ید مشکلا ت کا سا منا تفصیلا ت کے مطا بق مو سم سر ما میں سو ئی گیس کے کم پر یشر کا مسئلہ تھا مگر سر د ی کی شد ت میں ا ضا فہ کے سا تھ ہی سوئی گیس مکمل طور پر بند ہو گئی اور یہ سب کچھ ایسے ایام میں ہو رہا ہے جب کلر سیداں کا درجہ حرارت کم از کم ایک ڈگری تک گر جاتا ہے ۔بجلی کے بعد گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے پی ٹی آ ئی کی حکو مت کے عو ا می د عو ؤ ں کا پو ل کھل کر سا منے آ گیا بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ا و ر با لخصو ص کھا نا پکا نے کے ا و قا ت میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے خو ا تین کو ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں شد ید مشکلا ت کھا نے کے حصو ل کے لیے لو گو ں نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر نا شر و ع کر د یا کلر سید اں کے شہر یو ں نے و فا قی و ز یر پٹر و لیم سے کلر سید اں میں گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمہ کا مطا لبہ کیاہے ۔
Kallar Syedan; The excessive gas load shedding is leading public with no choice but using hotels, The locals have demanded for end to load shedding as cooking at home along with cold weather is effecting badly.
مسلم لیگ ن کی قیادت نے کرپشن کی نہ کوئی جرم کیا ہے ۔
No corruption or crime committed by PML-N leadership
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ نواز شریف ،مریم نواز اور کپٹن صفدر کے خلاف نیب کی اپیل کا اخراج ،نیب حکومت گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیب نے مفروضوں پر مبنی کیس تیار کر رکھے تھے جو ثبوتوں سے خالی تھے اور ان کا مقصد صرف مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو بدنام کرنا تھا۔لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لیے نواز شریف خاندان کے خلاف گہری سازش کی گئی انہیں اقتدا ر سے الگ کر کے سیاست سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر حالات و اقعات نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کرپشن کی نہ کوئی جرم کیا ہے ۔ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا اور سی پیک کا تحفظ کرنے پر شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب لاڈلے کی حکومت اپنے ہی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی ۔
بنیادی مرکز صحت لوہدرہ میں جلد کے امراض کے سلسلہ میں ایک روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
Free medical camp held at health centre, Loshra
بنیادی مرکز صحت لوہدرہ میں جلد کے امراض کے سلسلہ میں ایک روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 70کے قریب مرد و خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات تجویز کی گئیں۔دریں اثناء بی ایچ یو لوہدرہ میں تعینات لیڈی ہیلتھ وزٹر زینت پروین نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل مغل اور لوہدرہ کے عوام کے علاج معالجہ کیلئے اس اکلوتے سنٹر جسے چند یوم قبل ہفتہ میں 24 گھنٹے زچہ و بچہ کی سہولت حاصل ہو گئی ہے میں الٹرا ساؤنڈہے نہ ہی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو راولپنڈی شفٹ کرنے کیلئے کوئی ایمبولنس گاڑی جس کی وجہ سے لواحقین کو پرائیویٹ گاڑی حاصل کرکے اپنے مریض کو راولپنڈی شفٹ کرنا پڑتا ہے۔
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں نے دوران چیکنگ دو مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی
Two arrested for stealing electricity
رمیض فرید سکنہ ٹکال کے قبضہ سے 300 سو گرام چرس برآمد
Rameez Fariq of Takal arrested on possession of drugs
کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رمیض فرید سکنہ ٹکال کے قبضہ سے 300 سو گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔