Kallar Syedan; Deputy commissioner Umar Jhangir visits THQ hospital
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کا دورہ کر کے اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کا دورہ کر کے اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر، سی پی او راولپنڈی احسن عباس، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اے ایس پی کہوٹہ سعود خان، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں عنبر گیلانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا دورہ کیا ہسپتال میں موجود تمام شعبوں کا معائنہ کیا ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیاایم ایس ٹی ایچ کیو کلرسیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے ڈی سی اور ان کے وفد کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈی سی نے ہسپتال کا جائزہ لینے کے بعد مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کی کاوشوں کا سراہا۔ نہوں نے ایم ایس کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مزید سہولیات دینے کیلیئے پنجاب حکومت کے وژن پر عمل کیا جائے ۔اس موقع پرسینئر ڈاکٹرز سلیم شہزاد گوندل، میاں آصف مجتبیٰ اور توقیر مقصود ، راجہ ظفر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔