یورپ میں مقیم قاضی عتیق الرحمٰن کی طرف سے رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں کے لئے فرنیچر عطیہ کیا گیا۔انہوں نے مریضوں کے بیٹھنے کے لئے بینچ، کرسیاں اور ڈلیوری بیڈ وغیرہ عطیہ کیئے اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی ااجازت سے ڈائلیسز مشین عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر ہسپتال انتطامیہ اور قاضی احسان نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں خلوص نیت سے خرچ کرنے کا بہت اجر ہے۔ غریبوں کی بھلائی کے لئے کام کرنا انسانیت کی معراج ہے۔قاضی احسان کا کہنا تھا کہ یورپ میں مقیم ہونے کے باوجود اپنے آبائی علاقے کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوشش کرنے والے خواتین و حضرات لائق تحسین ہیں ۔ انسانیت کی
بے لوث خدمت سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔
Gujar Khan; Qazi Atiq Ur Rehman who is settled in Europe has donated furniture for Rural health centre, Qazian.