DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Man shot dead in village Harka, Rawat in long running family feud

تھانہ روات کے علاقہ ہرکہ میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل ،ملزم فرار

تھانہ روات کے علاقہ ہرکہ میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے نوجوان قتل ،ملزم فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ہرکہ کے رہائشی راجہ جہانگیر اختر نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ ارسلان ولد محمد اشرف ساکن ہرکہ نے اپنے فون سے میرے بیٹے قدیر احمد کو فون کر کے بلایا جس پر میرا بیٹا روانہ ہو گیا اور جوں ہی گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ہرکہ کے قریب پہنچا تو ارسلان آگے گھڑا تھا جس نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر قدیر احمد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہو گیا وجہ عناد یہ ہے کہ گزشتہ روز ارسلان اور قدیر کے درمیان ہرکہ سٹاپ پر جھگڑا ہوا تھا جسکا اسکو رنج تھا تا ہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش ایچ آئی یو صدر سرکل کے سپرد کر دی ہے۔

Rawalpindi; Qadir Ahmed son of Raja Jhangir Akhtar of village Harka near Rawat was shot dead by Arslan son of Ashraf. Qadir was shot dead near girls elementary school, Harka, both men had argument few days ago. Arsalan after committing murder fled.

پیپلز پارٹی کی قیادت اصل حقدار غنویٰ بھٹو اور مسلم لیگ کی قیادت بھی کسی ایماندار اور قابل شخص کے سپرد کی جائے ۔

PPP and PML-N leadership should look for honest leaders 

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی پر تنقید کرنے والے عقل سے نابلد ہیں جو اپنی قیادت کے گناہوں کو چھپانے کیلئے خود غریب عوام کا خون چوستے رہے غیر ضروری اخراجات کم اور ذاتی استعمال کی گاڑیاں نیلام کرنے کا مقصد تباہ شدہ اداروں کی فوری بحالی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان بہت جلد ملک کی تقدیر بدلیں گئے ان خیالات کا اظہار ککھڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء صوبیدار (ر)چوہدری نثار علی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قطرہ قطرہ بن کر سمندر بن جاتا ہے جن لوگوں نے گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں اجارہ داری قائم کی ہوئی تھی اور باریاں لگا رہے تھے ملکی دولت لوٹ کر باہر منتقل کر دی موجودہ حکومت لوٹی گئی دولت قانون کے مطابق واپس لائے گی جعلی اکاؤنٹ کھلوا کر اربوں کھربوں روپے خرد برد کر کے ملکی اداروں کو تباہ کرنے والوں کے محاسبہ کا وقت قریب آ پہنچا ہے ریلوے ٹریک ،ریلوے انجن ،ریلوے ویگنیں فروخت جبکہ پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسے اداروں کو تباہ کر دیا گیا عوام کو چاہئے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق ملک کو قحط ،خشک سالی ،فاقہ کشی سے بچانے کیلئے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پیپلز پارٹی کی قیادت اصل حقدار غنویٰ بھٹو اور مسلم لیگ کی قیادت بھی کسی ایماندار اور قابل شخص کے سپرد کی جائے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button