DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Saeed advocate and Raja Sattar Ullah group win Bar association Kahuta election

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے الیکشن میں راجہ سعید ایڈووکیٹ اور راجہ ستار اللہ گروپ نے صدر ، جوائنٹ سیکرٹری اور نائب صدر سمیت تین نشستوں پر میدان مارلیا

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے الیکشن میں راجہ سعید ایڈووکیٹ اور راجہ ستار اللہ گروپ نے صدر ، جوائنٹ سیکرٹری اور نائب صدر سمیت تین نشستوں پر میدان مارلیا ۔ جبکہ مخالف گروپ نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنرل سیکرٹری کی واحدنشست پر کامیا بی حاصل کی ۔ راجہ سعید ایڈووکیٹ اور راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ ، قیصر عباسی ایڈووکیٹ اور عالم زیب بالترتیب صدر ، نائب صدر اور بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر راجہ سعید ایڈووکیٹ اور راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے امیدوار قمر زمان قریشی کو سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے گروپ کو واحد کامیا بی دلائی ۔ کامیاب عہدیداران کا کہوٹہ بار کی تعمیر ترقی وفلاح بہبود کے لیئے کردار ادا کرنے کا عزم ۔ جبکہ مٹھائیا ں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ اور ممبران ندیم ستی ایڈووکیٹ اور راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ سے سر انجام دیئے ۔ بار کے سابق صدر سردار نزاکت ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ راشد ایڈووکیٹ نے اپنے خطا ب میں نئی کابینہ کو مبارک باد دی ۔ اس موقع پر کہوٹہ بار میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ ، نائب صدر قیصر عباسی جوائنٹ سیکرٹری عالم زیب اور جنرل سیکرٹری سردار عمران اکبر نے اپنی کامیابی پر اپنے اپنے گروپ کے قائدین اور وکلاء کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے پر امن ماحول میں شام 4بجے تک جاری رہی ۔

Kahuta; The Raja Saeed advocate and Raja Sattar Ullah group have won Bar association Kahuta election in all three categories, The winning group was congratulated by the opposition party.

 یوسی نلہ مسلماناں کی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا ۔ چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود

I will not disappoint UC Nala Musalmana public, Ch Shafqat Mahmood

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودنے کہا عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جو اعتماد یوسی نلہ مسلماناں کی عوام نے مجھ پر کیا اس پر پورا اترنے کی اپنی پوری کوشش کی ہے دن رات عوام کی خدمت کی انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔یوسی نلہ مسلماناں کی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودنے یوسی نلہ مسلماناں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ سے اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر محمد اشفاق بھٹی، محمد سلیمان بھٹی ،طارق حسین ملک ،راجہ محمد شہزاد،حاجی محمد نذیر ،محمد ابرار ،محمد صداقت ،سیکرٹری یوسی وحید اصغر،حبیب حسین سمیت دیگر معززین علاقہ نے شر کت ۔کونسلر حضرات اور معززین علاقہ نے حالیہ بجلی کے کھمبوں اور نئی لائن کی منظوری کے بعد ان پر کام کر انے پر چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکا شکر یہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودنے حضرات کا شکر یہ ادا کیا اور کہا میں آپ کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جس اعتماد کا آپ نے اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں آپ کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ۔

راجہ زعفران اور ان کے صاحبزادے راجہ میران کوعمرئے کی اداہگی پرراجہ صغیر احمد آف مٹور کی مبارکباد

MPA Raja Sagheer congratulates Raja Zafran on his return from Umrah

راجہ زعفران اور ان کے صاحبزادے راجہ میران کوعمرئے کی اداہگی پرMPAراجہ صغیر احمد آف مٹور کی مبارکباد۔ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زعفران آف چک مرزااپنے صاحبزادے راجہ میران اور اپنے دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس آگے ۔راجہ زعفران اور ان کے صاحبزادے راجہ میران کو عمرئے کی اداہگی پرMPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ،راجہ بابوظفر اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ احمد صغیر آف مٹور، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی بھائی ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،انجیبئر راجہ بلال ،سردار شاہد آف پلوٹ ،چوہدری اسدآف سموٹ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جاکر ان کو مبارکباد پیش کی ۔راجہ زعفران اور ان کے صاحبزادے راجہ میران نے اپنے مہمانوں کی تواضع آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوروں سے کیا ۔تمام مہمانوں نے اپنے میزبان راجہ زعفران اور ان کے صاحبزادے راجہ میران کا شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button