کونسلر آصف ربانی قریشی کا ظہرانہ ، بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے انتخابات میں راجہ سعید ایڈووکیٹ کی زیر قیادت راجہ سعید گروپ کے وکالاکا شو آف پاور ۔کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے ظہرانے میں سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ اور عبدالحمید قریشی کی حمایت سے بار ایسوسی ایشن کہوٹہ میں راجہ سعید گروپ کا پلڑا بھاری اور پوزیشن مضبوط ہوگئی ۔ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سنیئر وکیل راجہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ تقریب میں سنیئر وکلا ملک کرامت حسین ، قاضی حفیظ کوثر ، گلفام خان ایڈووکیٹ ، مظہر اقبال بھٹی اور دیگر گروپ کے وکلا نے متفقہ طور پر راجہ سعید گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے لیئے کل 73ممبران آج بروز ہفتہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ اس موقع پر بارایسوسی ایشن کہوٹہ کے لیئے الیکشن بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔ جس کے چیئرمین چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ جبکہ ممبران میں راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ اور ندیم ستی ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے الیکشن میں راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کی جانب سے صدارت کے لیئے راجہ افشار ایڈووکیٹ کا مقابلہ مخالف گروپ کے راجہ تنویر ایڈووکیٹ سے ہوگا ۔ جنرل سیکرٹری کے لیئے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کے قمر زمان مخا لف گروپ کے سردار عمران سے ٹکرائیں گے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے راجہ سعید گروپ کے عالم زیب کے مقابلے میں مخا لف گروپ کے وقار الیاس جبکہ نائب صدر کے لیئے راجہ سعید گروپ کے قیصر عباسی کا مقابلہ مخا لف گروپ کے زاہد ستی ایڈووکیٹ سے ہوگا ۔ آصف ر بانی قریشی کے ظہرانے میں وکلا کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، نمبردار راجہ فیصل لیاقت ، صدر پولٹری ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ رضوان گل کیانی ، راجہ قمر یعقوب ، چوہدری سجاد ببو اور پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران ممبران صحا فیوں نے بھی شرکت کی ۔