DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Suicide or murder as fourt man in a month is found hanging from a tree in village Morra Kaniyal Khadam

ڈڈیال شہر اور گردنواح میں قتل وخود کشی ایک ماہ کے دوران چوتھی خود کشی میں دن بدن اضافہ

ڈڈیال شہر اور گردنواح میں قتل وخود کشی ایک ماہ کے دوران چوتھی خود کشی میں دن بدن اضافہ تفصیل کے مطابق ڈڈیال کے نواحی گاؤ ں موہڑہ کنیال خادم میں دن ایک بجے درخت کے ساتھ لٹکی لاش ملی جس کا نام عثمان منیرولد محمد منیر ساکن خادم آبادعمر24سال ہے تھانہ پولیس ڈڈیال ایسایچ او چوہدری شہزاد ہمراہ نفری پہنچ گیا اور باڈی کو قبضہ میں لے لیا ہے پولیس کو بتایا گیا کہ نوجوان ڈپریشن کا شکار تھا لیکن پس منظر کیا ہے اہم سوال ہے کیا واقع یہ قتل ہے یا خودکشی ہے فیصلہ پولیس نے کرنے ہے کیونکہ تقربیاً 21دن کے اندر ڈڈیال میں یہ چوتھا واقع ہے کیا یہ سلسلہ اسی طر ح جارہی رہے گا

Dadyal, AJK; Usman Munir, 24, son of Mohammad Munir was found dead hanging from a tree in village Morra Kaniyal Khadam. In past 21 days this is fourth person found hanging and police so far can not rule out murder or suicide. the four incidents have left public in Dadyal region with what’s happening and police are urged to investigate.

چوہدری علی شان نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کاکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب

Ch Ali Shaan holds party meeting at his residence

پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ مڈلینڈکے مرکزی راہنماچوہدری علی شان نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف مزکرات اور اقوام متحد ہ کی منظور شد ہ قرادوں میں ہے اس لئے عالمی طاقتی کو پاک بھارت مذکرات کرانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہو ئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تعاون کرانے ہو گا کیونکہ مسئلہ کشمیر دوملکوں کے تنازعے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کی زندگی اور موت کامسئلہ ہے جن کیلئے کشمیری قوم 70سال سے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کاکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو کیا انہوں نے کہا بھارت آزاد کشمیراور پاکستان کی کنڑول لاین پر اور پھر وادی کے اندر بے گنا ہ کشمیر یوں کاقتل عام کر رہا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے بھارت خطہ کے امن کو تباہ کرنے کیلئے آئے روز ایل او سی پر بھارت درندگی اور بلاجواز بے گنا شہروں پر فائرنگ روز مرہ کا معمول بن گیا ہے خطرہ ہے کہیں عالم گیر جنگ کا باعث نہ بن جائے 

ڈی جی امور منگلاڈیم احمد ایاز میر ایڈووکیٹ کو 12جنوری ڈڈیال ایک بڑے جلوس کی شکل میں لائے جائے گا

Ahmed Ayaz Mir advocate to be given grand reception on 12th January in Dadyal

بار ایسوی ایشن ڈڈیال کے نوجوان وکیل احمد ایاز میر جن کا تعلق ڈڈیال سٹی وارڈ نمبر 7سے ان کو ڈی جی امور منگلاڈیم میں تعیناکیا گیا ہے ایاز میر ڈی جی بینے کے پر عوام علاقہ نے خوشی اظہار کیا گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان پہنچ گے اپنے قریبی دوست اور برطانوی برنس مین عنصر اقبال کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن پہنچ گے ڈی جی امور منگلاڈیم احمد ایاز میر ایڈووکیٹ کو 12جنوری ڈڈیال ایک بڑے جلوس کی شکل میں لائے جائے گا ان کی عقیدت مند اور رفقا سنڈل کراس ایک بڑے جلوس میں ڈڈیال ان کی رہائش گا ہ تک لے جایا جائے گا جبکہ برطانیہ سے ان کے ساتھ ساتھیوں کی بڑی ٹیم بھی آئی ہے ڈی جی امور منگلاڈیم اپنے چھ رکنی وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر ملاقتوں میں شوکت علی کیانی ،مدثر میر ایڈووکیٹ عنصر اقبال شامل ہو نگے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن میں صدر شکیل قرار جنرل سیکرٹری نواز رضا اور ان کی پوری ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی

Elected members at press club Islamabad congratulated 

ڈڈیال پریس کلب کے صدرڈاکٹر محمد اسحاق نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن میں صدر شکیل قرار جنرل سیکرٹری نواز رضا اور ان کی پوری ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی وہ آزاد کشمیر کے صحافیوں کے حقوق بھی محفوظ کریں گے 

خطہ ڈڈیال کے روحانی پیشواعلیٰ حضرت پیر سید کبیر حسین شاہ آف بہاری شریف گزشتہ روز اے ایف آئی سی ہسپتال میں انتقال کر گئے

 Hazrat Pir Syed Kabir Hussain Shah of Bahari Shareef passed away 

خطہ ڈڈیال کے روحانی پیشواعلیٰ حضرت پیر سید کبیر حسین شاہ آف بہاری شریف گزشتہ روز اے ایف آئی سی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم قبلہ سید کبیر حسین شاہ کو گزشتہ رات دل کا شدید دورہ پڑا جن کو فوری طور پر ڈڈیال ہسپتال لایا گیا لیکن دورہ اتنا شدید تھا ڈاکٹر وں کہا ان کو فوری طور پر راولپنڈی اے ایف آئی سی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن دورہ اس قد ر شدید تھا جو جان لیو ا ثابت ہو ا مرحومکے انتقال کی خبر جب ان کے آبائی گاؤں بہاری شریف پہنچی تو ڈڈیال کی وادی اندرہل میں ایک کہرام کا عالم تھا مرحوم سید کبیر حسین شاہ ایک درویش نش خداترس اللہ والے تھے مرحوم کی نمازجنازہ ان کے چھوٹے بھائی سید نذیر حسین شاہ نے پڑھائی جو ان کے چھوٹے بھائی سید نذیر شاہ نے پڑھائی جوان کی وفات کی خبرملتے ہی آج ہی برطانیہ سے وطن بہاری شریف پہنچے تھے ان کی نمازجنازہ میں ان کے ہزاروں مرید ین نے شرکت کی سب ڈوثرن سہنسہ سابق امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری مظہر حسین ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار سہنسہ چوہدری اخلاق ،اور مسلم لیگ ن کے مرکزی امیدوار راجہ ضیاحمید چھوچھو ویلی راجہ سطبن ٹھارہ سے ممبرچوہدری محمد یایسےٰن ،ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،میرپور بہاری ڈاکٹر عبدالخاق ،ماسٹر محمد شکیل آف ڈڈیال جمعیت علی آرام کے ڈڈیال تحصیل ڈڈیال کے صدر سید نذیر حسین شاہ اہل سنت جماعت کے صدر ملک محمد جمیل ،میاں محمد بخش سوسائٹی کے صدر کے ڈی چوہدری حوالدار محمود خان ،ڈاکٹر عبدالروف ،حاجی عبدالستار ،چوہدری شاہد گجر ،ماسٹر ارشد محمود چوہدری آف ڈڈیال ،عبداللہ خان کے علاوہ سکیڑوں کی تعدا د میں نمازجنازہ میں شرکت کی

مرحوم منشی محمد نذیر کی اہلیہ محترمہ اور محمد پرویز کی والدہ محترمہ اور مشہور تاجران محمد اظہر کی تائی محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی

Wife of Munshi M Nazir passed away  

نیوٹان سیکڑبی میں ڈڈیال مہاجربرادری کے سر کردہ راہنمامرحوم منشی محمد نذیر کی اہلیہ محترمہ اور محمد پرویز کی والدہ محترمہ اور مشہور تاجران محمد اظہر کی تائی محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تقربیاًدو ہفتہ قبل منشی محمدنذیر بھی وفات پائے گیا تھے نمازجنازہ میں ہر شعبہ زندگی نے شرکت کی

افسوس کااظہار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماملک محمدنذیر نے ڈی ایس پی میرپور راجہ ندیم عارف اور راجہ شیم اختر کے والد ایس ایس پی راجہ محمد رفیق عارف کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرحوم کیلئے دعائے کی سوگوارن خاندان سے اظہار ہمدردری کا اظہار کیا 

ڈڈیال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلا س صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق منعقد ہو اجس میں روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپوٹر نواز رضا کے ولد محترم کے اچانک انتقال پر دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی ٰنواز رضا اور ان کے جملہ پسماندگان کو اس ناگہانی صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے 
تعزتی اجلاس میں مقامی اخبار کے ایڈیٹر زاہد تبسم کے والد محترم محمد یعقوب کی وفات پر نہایت دکھ درد کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ زاہد تبسم سابق صدر کے این ایس سے ان کے والد محترم کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا اللہ تعالی انھیں کے والد عظیم ہستی کا صدمہ برداشتہ کرنے توفیق عطا کرے اجلاس میں قاری اکرم نیازی ،عبداللہ خان ،عدنان شبیر ،وقار بشیر،عبدالغفور چغتائی ،مشتاق چغتائی اور دیگر نے شرکت کی 

ڈی ایس پی سردار گالب حسین سب ڈوثرن ڈڈیال کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہو اجس میں ڈسٹر کٹ میرپور کے ایس پی راجہ ندیم عارف اور پوسٹ آفس ڈڈیال ہیڈ کلرک شیم اختر کے ولد محترم ایس ایس پی راجہ رفیق عارف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں 
ڈڈیال پریس کلب کا ایک تعزتی اجلاس صدر ڈاکٹر محمد اسحا ق کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ان کے چاچا زاد بھائی سابق ضلع چےئرمین راجہ امتیاز احمد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا تعزتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہا لالہ امتیاز راجہ کی سیاسی وسماجی خدمات ایک عرصہ تک یاد رکھی جائیں گئی آخرمیں مرحوم کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعائے معفرت کی گئی اور جملہ پسماندگان سے بھی اظہار افسوس کیاگیا  

 

Show More

Related Articles

Back to top button