DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Girl, 22, commits suicide in village Deri Mughlan, Chakiyala, UC Balakhar

, یونین کونسل بھلاکھر کے نواحی گاؤں ڈھیری مغلاں چکیالہ میں 22 سالہ غیر شادی شدہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

 کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ غیر شادی شدہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے نواحی گاؤں ڈھیری مغلاں چکیالہ میں پیش آیا جہاں متوفیہ کے والد عبدالمالک نے تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں راولپنڈی کے ایک تعمیراتی اداے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا ہوں۔رات کو حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھا کہ گھر سے فون آیا کہ میری بیٹی (ن) نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے جس سے اس کی طبیعت سخت بگڑ گئی ہے اور قے وغیرہ بھی کر رہی ہے جس سے میں فوری طور پر گھر آ گیا اور اپنی بیٹی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے آیا جہاں وہ چل بسی۔کسی پر کوئی شبہ ہے نہ ہی کسی کیخلاف کارروائی کروانا چاہتا ہوں جس پر پولیس نے متوفیہ کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو اس کے والد کے حوالے کر دیا۔

Kallar Syedan; A girl aged 22, daughter of Abdul Malik has committed suicide according to the family by eating poisonous pills, The young girl was taken to THQ hospital but died. Police handed the body back to the family after post-mortem.

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او کی کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری ناکام

Deputy commissioner Rawalpindi and CPO Kallar Syedan held open court session failure 

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او کی کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری ناکام،محکمہ مال کے خلاف لوگوں نے شکایا ت کے انبار لگا دئیے ۔ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری آمدن ، نشستن اور گفتن پر مشتمل تھی ،انتظامی نا اہلی کے باعث کھلی کچہری مچھلی بازار بنی رہی صحافیوں نے بھی کھلی کچہری کا بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی راولپنڈی عمر جہانگیر اور سی پی او عباس احسن کھلی کچہری کے نام پر جمعہ کے روز کلر سیداں آئے جہاں تحصیل انتظامیہ کے ناکافی انتظامات کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،پریس گیلری سرے سے موجود ہی نہ تھی اور کئی ارکان بلدیہ نے بھی کھڑے ہو کر کھلی کچہری کے نام پر لگایا گیا تماشہ دیکھا۔موجود لوگوں نے انتظامی افسران کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے جس کی وجہ سے بات طفل تسلیوں سے آگے نہ بڑھ سکی ۔بلدیہ کونسلر عاطف اعجاز بٹ اور کونسلر دودھلی مرزا عبدالرحمان نے شکایت کی کہ کلر سیداں انتظامیہ نے تین مختلف مقامات پر اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں تحصیلدارسے کام کے لیے گوجرخان روڈ ،ڈومیسائل کے لیے مغل بازار اور اے صاحبہ سے کام کے لیے تھانہ روڈ جانا پڑتا ہے یہ افسران ایک ہی چھت تلے کیوں نہیں بیٹھ سکتے ۔دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ مال میں کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی لوگ روزانہ ان دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں جہاں گیارہ بجے تک الو بولتے رہتے ہیں اور ایک ایک ریونیو افسر کے دستخط کے لیے تین مختلف مقامات پر بار بار چکر لگانا پڑتے ہیں ۔یہاں انتظامی افسران نے ڈومیسائل کے الگ ،رجسٹری کے لیے الگ دفاتر قائم کر رکھے ہیں جن کا مقصد عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔تاجر رہنما حاجی ریاست حسین نے کہا کہ کلر سیداں کے تاجر شیخ طاہر کو ڈکیتی کی واردات میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور تاجر برادری پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ۔اس طرح نئے پاکستان میں لگائی جانے والی انتظامی افسران کی پہلی کھلی کچہری بری طرح سے ناکام ہوئی جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جس کی نا تجربہ کاری اور نا اہلی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی بدنامی کا موجب بنی ہے ۔شہریوں نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے اس انتظامی نا اہلی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کلر سیداں اور گردوانواح میں شدید سردی میں سوئی گیس دستیاب نہیں

No Sui gas supply during cold weather in Kallar region

کلر سیداں اور گردوانواح میں شدید سردی میں سوئی گیس دستیاب نہیں ،حکمران جماعت بھی وعدوں اور تسلیوں میں مصروف ہے ۔تفصیلات کے مطابق دسمبر کی طرح جنوری میں بھی کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند پڑی ہے صبح دوپہر اور شام کے اوقات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہنے سے چولہے بجھے ہوئے ہیں ۔مری میں جاری برفباری کے باعث کلر سیداں میں بھی سردی میں شدید اضافہ ہوا اور ایسے میں سوئی گیس کی مکمل بندش نے صورتحال کو مزید خراب کیا ۔کاروباری طبقے کے علاوہ گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں سوئی گیس کے نرخوں میں 143%ریکار ڈ اضافے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی انتظامی نا اہلی ہے ۔ادھر حکمران جماعت وعدوں اور تسلیوں میں مصروف ہے ۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات بروز ہفتہ ہوں گے

Kallar Bar elections to be held on Saturday 

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات بروز ہفتہ ہوں گے جبکہ سید سبط الحسن شاہ اور راجہ خضر حیات بلا مقابلہ صدر اور جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔

چک مرزا کے راجہ زعفران اور راجہ مہران زعفران اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Raja Zafran and Raja Mehran return to Chak Mirza after performing Umrah 

گاؤں چک مرزا کے راجہ زعفران اور راجہ مہران زعفران اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے راجہ فرقان،چوہدری اسد سموٹ ،راجہ ماجد وسیم نے انہیں گھر جا کر مبارکباد دی ۔

 پریس کلب کا اجلاس بروز ہفتہ صبح دس بجے مغل بازار میں طلب کیا

Press club Kallar Syedan call for meeting at Mughal Bazaar

پریس کلب کلر سیداں کے جنر ل سیکرٹری راجہ محمد سعید نے پریس کلب کا اجلاس آج بروز ہفتہ صبح دس بجے مغل بازار میں طلب کیا ہے جس میں انتظامی افسران کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button