Spain; Two Pakistani national die after building catches fire in Barcelona
بارسلوناکے نواحی شہر بادلونا میں گزشتہ دنوں بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے دو پاکستانیوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا
بارسلوناکے نواحی شہر بادلونا میں گزشتہ دنوں بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے دو پاکستانیوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا ۔تفصیل کے مطابق بارسلونا کے نواحی شہر بادلونا میں ایک بلڈنگ میں آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام رہائیشی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ فائر برگیڈ کے عملے کو بھی آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔بلڈنگ میں آگ لگنے سے دو پاکستانیوں کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے ۔پاکستانی کیمونٹی نے پاکستانیوں کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سانحہ سانت روک میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے متاثرین کو پولیس نے کہا کہ اگر ان کے کاغذات ریذیڈنسی اور دیگر قانونی پیپرز اگر جل گئے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کریں۔
معروف سوشل ورکر حافظ عبدالرزاق صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی جو اس عمارت میں موجود تھے اور ان کا کاغذات کا نقصان ہوا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ پولیس سے ان کو تعاون مہیا کیا جا سکے۔اگر کوئی پاکستان جانا چاہتا ہے اور کاغذات نہیں ہیں تو وہ سفری کاغذات کی تکمیل میں مدد کر سکتے ہیں۔
Spain; Two Pakistani national have sadly died after building they were living in caught fire, the incident happened in Barcelona, The two Pakistani national identity has not been disclosed so far.
Latest update
پانچ جنوری کو بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا میںرہائشی عمارت میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو پاکستانی زاہد اللہ اور عبدالرزاق شامل ہیں۔گزشتہ چار روز کی میڈیکل تحقیق کے بعد لاپتہ دو پاکستانی زاہد اللہ اور عبدالرزاق کی شناخت ہوگئی۔جس کا باقاعدہ اعلان قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے مقامی صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ زاہد اللہ جس کی عمر 50 سال اور پاکستان میں لالہ موسی سے تعلق ہے جبکہ عبدالرزاق 45سال کی عمر کے ہیں اور سرگودھا سے تعلق ہے۔ قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کہا کہ زاہد اللہ کی میت کو جلد پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔ کیونکہ اس کی مکمل شناخت ہو گئی ہے فنگر پرنٹ میچ کر گئے ہیں ہماری جلد از جلد کوشش ہوگی اور ہم پی آئی اے کی پرواز کا بھی انتظار نہیں کریں گے کسی بھی پہلی جانے والی پروازسے بھیج دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان دو میتیوں کو حکومت پاکستان کے خرچ پر پاکستان بھیجا جائے گا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ عبدالرزاق کی شناخت ابھی مکمل نہیں ہوئی یونہی اس کی بھی شناخت مکمل ہوئی میت پاکستان بھیج دی جائے گی۔ قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں زاہد اللہ اور عبدالرزاق کے لواحقین سے میری بات ہوئی ہے۔
قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایک تیسرا پاکستانی تنویر احمد بارسلونا کے مقامی ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
یاد رہے پانچ جنوری کی الصبح بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا کے محلہ سانت روک کی ایک رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دس منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لوگوں نے عمارت کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔اور تین بد قسمت آگ کی لپیٹ میں آکر اپنی جان کی بازی ہار گئے29 افراد زخمی ہوئے جن میں 14 افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔